ETV Bharat / state

اترپردیش: کورونا وائرس کی صورتحال پر وزیر اعلی کی جائزہ میٹنگ - یوگی اجلاس لکھنؤ

اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں گزشتہ 17 دنوں میں 22 ہزار تک کمی آنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وائرس کی چین کو توڑنے کے لیے بہتر علاج اور مناسب انتظامات جاری رکھنے کی ہدایت دی۔

Uttar Pradesh: Chief Minister's review meeting on corona virus situation
اترپردیش: کورونا وائرس کی صورتحال پر وزیر اعلی کی جائزہ میٹنگ
author img

By

Published : Oct 4, 2020, 7:57 PM IST

وزیر اعلی آج اپنی سرکاری رہائش گاہ پر منعقدہ اعلی سطح کی میٹنگ میں تالابندی ختم کرنے کے انتظامات کا جائزہ لے رہے تھے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کووڈ-19 سے شفایابی کی شرح میں اضافے کے لئے تیزی سے کوششیں کی جانی چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ کووڈ-19 کے زیادہ مریض والے اضلاع پر خصوصی توجہ دی جانی چاہیے۔ پہلے مرحلے میں یومیہ 100 سے زیادہ متاثرین والے اضلاع کی جغرافیائی خاکہ سازی کے ذریعہ کلسٹروں کی نشاندہی کریں۔ دوسرے مرحلے میں 50 سے زیادہ مریض والے اضلاع میں یہ نظام نافذ کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ شناخت شدہ کلسٹروں میں ممنوعہ زون بنا کر وائرس پر قابو پانے کے لیے مؤثر کارروائی کی جانی چاہیے۔ ان کلسٹروں میں ہر شخص کا میڈیکل ٹیسٹ کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے ممنوعہ زون میں ہوم ڈیلیوری کے نظام کے ذریعہ ضروری سامان کی فراہمی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے لکھنؤ اور کانپور کے نوڈل افسران بالترتیب ایڈیشنل چیف سکریٹری برائے دیہی ترقیات وپنچایت راج اور محکمہ صحت کے پرنسپل سکریٹری سے موجودہ صورتحال کی معلومات حاصل کرنے کے بعد کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے تیزی سے کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت دی۔

انہوں نے کہا کہ گھر پر قرنطینہ میں رہنے والے مریضوں کے ساتھ ساتھ ہسپتال میں داخل مریضوں سے بھی سی ایم ہیلپ لائن کے ذریعہ خیریت دریافت کرنے کا نظام جاری رکھا جائے۔

وزیر اعلی نے محکمہ پولیس کو لڑکیوں / خواتین سے متعلق معاملات اور ایس سی / ایس ٹی سے متعلق مقدمات میں پوری حساسیت برتنے اور تیزی سے کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔

دریں اثنا یوگی نے افسران کو دھان کی خریداری کے مراکز کے نظام کو بحال رکھنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ دھان کی فصل کی خریداری ایم ایس پی سے کم نہ ہو۔ کسانوں کو اپنی پیدا وار کو خشک اور صاف کرکے خریداری مرکز تک لانے کے لیے آگاہ کیا جائے۔

اس موقع پر چیف سکریٹری آر کے تیواری، زراعتی پروڈکشن کمشنر آلوک سنہا، محصولات کے ایڈیشنل چیف سکریٹری سنجیو متل، انفارمیشن ڈائرکٹر ششیر اور دیگر سینیئر افسران موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.