ریاست اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی ادتیہ ناتھ کی آج بنارس پہنچنے کی توقع کی جا رہی ہے۔
وزیراعلی بنارس میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کے لیے اسپتال کی سہولیات کا جائزہ لیں گے۔
وزیر اعلی کچھ ہی وقت میں بنارس پہنچیں گے اور یہاں اعلی افسران سے کورونا وائرس کے سلسلے میں میٹنگ کریں گے۔
اطلاعات کے مطابق زیراعلیٰ زونل اسپتال کبیر چورا اور ای ایس آئی سی اسپتال میں کورونا وائرس مریضوں کے لئے ہونے والی سہولتوں کا جائزہ لیں گے۔ اتہام کوریڈور اور تعمیری کاموں کو بھی جائزہ لے سکتے ہیں
مزید پڑھیں: اتر پردیش میں کورونا وائرس سے 275 اموات
واضح رہے کہ ضلع انتظامیہ کئی دنوں سے وزیر اعلیٰ کی آمد کی تیاری میں مصروف ہے۔ اس ضمن میں گذشتہ روز کمشنر دیپک اگروال اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کوشل راج شرما نے کبیر چورا اور ای ایس آئی سی ہسپتال کا جائزہ لیا تھے-