ETV Bharat / state

اتر پردیش ضمنی انتخابات: جونپور۔ملہنی نشست ایس پی کا قبضہ - بھارتیہ جنتا پارٹی

اتر پردیش میں سات اسمبلی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے 3 نومبر کو پولنگ ہوئی تھی اور آج اس کے نتائج ظاہر ہوئے۔

ECI
ECI
author img

By

Published : Nov 10, 2020, 10:48 PM IST

سات نشستوں پر 3 نومبر کو ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ ہوئی تھی جس کا نتیجہ آج آیا ہے۔جونپور کے ملہنی اسمبلی نشست پر سماج وادی پارٹی نے سابق رکن اسمبلی پارس ناتھ یادو کے بیٹے لکی یادو کو اپنا امیدوار بنایا تھا تو وہیں آزاد امیدوار کے طور پر دھننجے سنگھ، کانگریس پارٹی سے راکیش مشرا، بی جے پی سے منوج سنگھ اور بی ایس پی سے جے پرکاش دوبے میدان میں تھے۔

جونپور۔ملہنی نشست ایس پی کا قبضہ

لکی یادو نے 73 ہزار 468 ووٹ حاصل کرکے جیت درج کی۔ انہوں نے آزاد امیدوار دھننجے سنگھ کو 4632 ووٹوں سے شکست دی۔ دھننجے سنگھ کو 68 ہزار 8336 ووٹ ملے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار منوج سنگھ کو 28 ہزار 840 ووٹ، بی ایس پی امیدوار جے پرکاش دوبے کو 25 ہزار 180 ووٹ، کانگریس امیدوار راکیش مشرا کو 2871 ووٹ وہیں نوٹا میں 982 ووٹ ملے۔

کامیاب امیدوار لکی یادو نے کہا کہ 'میں اپنی جیت کا سہرا ملہنی کی عوام کو دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کی والد صاحب کے ادھورے کاموں کو مکمل کروں گا۔ بی جے پی نے اپنا امیدوار میدان میں ضرور اتارا تھا لیکن پس پشت انہوں نے دوسرے امیدوار کی حمایت کی اس لیے میرے ووٹ کا فرق زیادہ نہیں رہا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.