ضلع بجنور کے تھانہ نجیب آباد کے گاوں ساہنپور رواپوری کی خواتین نے انسداد بدعنوانی بیورواور ویلفیئر فاونڈیشن کے عہدیدار کے سامنے وزیر اعظم رہائشی منصوبہ(پی ایم رہائشی اسکیم یوجنا) کے تحت انتظامیہ کی جانب سے رشوت خوری کےمعاملات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
خواتین نے الزام عائد کیا کہ نگر پنچائیت میں تعینات جونیئر انجینئر انکورمتل رہائشی منصوبہ کے تحت مکان فراہم کرنے کے نام پر دس سے بیس ہزار روپیئے بطور رشوت لے رہے ہیں۔
خواتین کا کہنا ہے کہ بارہا شکایات کرنے کے باوجود تاحال اس پر کوئی کاروائی نہیں کی گئی ہے ۔ اور جونیئیر انجینئر اب بھی رشوت خوری سے بازنہیں آئے ۔