پولیس نے عدالت کا حوالہ دیتے ہوئے مندر کی تعمیر پر پابندی لگا دی ہے۔
اس کے باوجود یہ معاملہ پولیس اور انتظامیہ کے لیے درد سر بنا ہوا ہے چونکہ اکثریتی فرقے کا دعویٰ ہے کہ یہاں پر 30 برس پرانا مندر ہے اور وہ ساون کے مہینے میں اسے نئی روایت کے تحت بنانا چاہتے ہیں۔
جبکہ اقلیتی فرقہ اس نئی روایت کی مخالفت کر رہا ہے۔ بہرحال پولیس نے نئے مندر کی تعمیر پر پابندی لگا دی ہے لیکن تنازع ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔