پولیس نے بتایا کہ دوياپور ساہر شاہراہ پر یہ حادثہ اس وقت ہوا جب سواری لے کر ایک آٹو دوياپور سے روانہ ہورہا تھا۔ سواریوں میں بیشتر استاذ تھے، جو صبح اسکول کے لیے نکلے تھے۔ سوتھرا اڈہ کے قریب ایک ڈي سي ایم ٹرک نے آٹو کو زوردار ٹکر مار دی۔
اس حادثے میں آٹھ افرادکی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
ہلاک شدہ افراد میں سوتنتر ورما، پنکج ورما، دنیش ورما ، راکیش کمار، شکلا بہن جی وغیرہ بتائی جا رہی ہیں۔ یہ سبھی استاذ بتائے جارہے ہیں جو بیلا کی جانب اپنے اسکول جا رہے تھے۔
ٹرک کے نیچے پھنسے ہوئے آٹو کو نکالنے کیلئے کرین کی مدد لینی پڑی۔ پولیس اور انتظامیہ کے اعلی افسران موقع پر موجود ہیں اور امدادی کام جاری ہے۔
اس دوران حادثہ سے مشتعل گاؤں والوں نے جام لگا دیا ہے۔ وہ لاشوں کو نہیں اٹھانے دے رہے ہیں، جس سے روڈکے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔
اوريا میں منی ٹرک کی ٹکر سے آٹو سوار آٹھ مسافروں کی موت
اترپردیش میں اوريا کے دوياپورعلاقہ میں ہفتہ کو منی ٹرک کی ٹکر سے ایک آٹو رکشہ میں سوار آٹھ افراد کی موت ہو گئی اور کئی دیگر شدید زخمی ہو گیے۔
پولیس نے بتایا کہ دوياپور ساہر شاہراہ پر یہ حادثہ اس وقت ہوا جب سواری لے کر ایک آٹو دوياپور سے روانہ ہورہا تھا۔ سواریوں میں بیشتر استاذ تھے، جو صبح اسکول کے لیے نکلے تھے۔ سوتھرا اڈہ کے قریب ایک ڈي سي ایم ٹرک نے آٹو کو زوردار ٹکر مار دی۔
اس حادثے میں آٹھ افرادکی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
ہلاک شدہ افراد میں سوتنتر ورما، پنکج ورما، دنیش ورما ، راکیش کمار، شکلا بہن جی وغیرہ بتائی جا رہی ہیں۔ یہ سبھی استاذ بتائے جارہے ہیں جو بیلا کی جانب اپنے اسکول جا رہے تھے۔
ٹرک کے نیچے پھنسے ہوئے آٹو کو نکالنے کیلئے کرین کی مدد لینی پڑی۔ پولیس اور انتظامیہ کے اعلی افسران موقع پر موجود ہیں اور امدادی کام جاری ہے۔
اس دوران حادثہ سے مشتعل گاؤں والوں نے جام لگا دیا ہے۔ وہ لاشوں کو نہیں اٹھانے دے رہے ہیں، جس سے روڈکے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔
salman 1
Conclusion: