اترپردیش اسمبلی انتخابات 2022 Uttar Pradesh Assembly Election کی سرگرمیاں نظر آنے لگی ہیں۔ سیاسی پارٹیوں اور امیدواروں کی جانب سے ریلیوں اور انتخابی جلسوں کا تقریباً آغاز ہو گیا ہے۔ بات کی جائے رامپور کی تو ایک دو مرتبہ کو چھوڑ کر گزشتہ 40 برسوں سے اعظم خاں کا دبدبہ قائم ہے۔ اعظم خاں کے رکن پارلیمان بن جانے کے بعد ان کی اہلیہ ڈاکٹر تزئین فاطمہ نے ضمنی انتخاب لڑا تھا۔ انہوں نے بی جے پی امیدوار کو شکست BJP In Rampur دے کر یہاں کی سیٹ پر اپنا قبضہ جمع لیا تھا۔
مختلف الزامات کے تحت اعظم خاں کے جیل جانے کے بعد بھی ان کی مقبولیت میں کوئی کمی واقع ہوتی دکھائی نہیں دے رہی ہے۔ یہی وجہ ہے علاقے کے لوگ کھل کر اعظم خاں کی حمایت Azam Khan In Rampur کا اعلان کر رہے ہیں وہیں سماجوادی پارٹی کے ٹکٹ پر کئی افراد اپنی مضبوط امیدواری ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اسی طرح اگر بات کی جائے حکمراں جماعت بی جے پی کی تو گزشتہ اسمبلی انتخاب بھارت بھوشن گپتا نے لڑا تھا اور وہ ڈاکٹر تزئین فاطمہ سے تقریباً سات ہزار ووٹوں سے ہار گئے تھے۔ یہاں یہ بات بھی یاد رہے کہ شہر اسمبلی سیٹ پر آزادی کے بعد سے لیکر اب تک بی جے پی نہیں جیت پائی ہے حالانکہ متعدد مرتبہ بی جے پی امیدوار BJP Candidate In Rampur دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔
وہیں بی ایس پی سے بی جے پی میں شامل ہوئے ڈاکٹر تنویر احمد پرامید نظر آ رہے ہیں کہ اس مرتبہ بی جے پی کی اعلیٰ قیادت رامپور سے ان کو ہی ٹکٹ دیگی لیکن اگر گذشتہ چناؤ کا جائزہ لیا جائے بی جے پی نے ایک بھی مسلم چہرے کو اپنی پارٹی کا امیدوار نہیں بنایا تھا، اس لئے یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا کہ اس مرتبہ بی جے پی کسی مسلم کو اسمبلی میں Muslim Candidate In BJP پہنچانا چاہتی ہے یا نہیں۔
اگر بات کی جائے بہوجن سماج پارٹی کی تو ابھی تک اس پارٹی کی جانب سے کوئی دعویدار سامنے نہیں آیا ہے۔ رامپور میں کانگریس بھی الگ الگ کنبوں میں تقسیم ہوتی نظر آتی ہے۔ ایک طرف نواب خاندان کے کاظم علی خاں عرف نوید میاں نے شہر اسمبلی سے اپنی دعویداری پیش کی ہے۔ وہیں گذشتہ اسمبلی کا انتخاب لڑ چکے ارشد علی خاں گڈو بھی کانگریس Congress In Rampur کے ٹکٹ پر انتخاب لڑنے کے لئے کوشاں نظر آ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اترپردیش اسمبلی انتخابات 2022: رامپور تحصیل ٹانڈہ کے عوام کا رجحان
ای ٹی وی بھارت نے آج خصوصی طور پر رامپور اسمبلی حلقہ 37 کے رائے دہندگان سے بات جیت Ground Report From Rampur کی۔ جس میں سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو عوام کی پہلی پسند کے طور پر سامنے آئے۔ بہرحال اب دیکھنے والی بات یہ ہوگی کہ اترپردیش میں کس کی حکومت بنےگی۔ وزیر اعلی کا تاج اور رامپور جیسی اہم سیٹ کس کے قبضہ میں آئے گی۔