ETV Bharat / state

اترپردیش میں سبھی تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان - وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سبھی تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

کورونا وائرس کے پیش نظر وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اترپردیش کے سبھی تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اترپردیش میں سبھی تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان

author img

By

Published : Mar 13, 2020, 8:10 PM IST

ریاست اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے آج پریس کانفرنس کے ذریعے کورونا وائرس کے پیش نظر سبھی تعلیمی اداروں میں 22 مارچ تک احتیاطی تعطیل کا اعلان کیا ہے، لیکن جن اسکولز میں امتحانات جاری ہیں۔ وہ امتحان ختم ہونے کے بعد بند ہوجائیں گے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ 'ہم نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے 4100 ڈاکٹرز کو تربیت دی ہے، جو ہر ضلع میں الگ وارڈ بنا کر اس کی نگرانی کر رہے ہیں ۔اس کے ساتھ ہی 24 میڈیکل کالجوں میں 448 بیڈ بھی محفوظ رکھے گئے ہیں۔'

اترپردیش میں سبھی تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان۔ویڈیو

وزیراعلیٰ نے کہا کہ 'یوپی میں اب تک مجموعی طور پر 11 معاملات مثبت پائے گئے ہیں۔ جن میں سے 7 آگرہ ، 2 غازی آباد اور ایک لکھنؤ ایک نوئیڈا سے ہے۔'

ان میں سے ایک مریض لکھنؤ کے کے جی ایم یو میں زیر علاج ہے، جبکہ باقی تمام مریضوں کا علاج دہلی میں جاری ہے۔

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کورونا وائرس کے انفیکشن پر قابو پانے کے لئے محکمہ صحت سمیت متعدد دیگر محکموں کا اجلاس آج بلایا تھا جس کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.