ETV Bharat / state

ریٹائرڈ پولیس افسر نے خود کو گولی ماری - علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا

پولیس انسپکٹر کی جانب سے مبینہ طور پر اپنے بیٹے پر فائرنگ کے بعد خود کو گولی مارنے سے گریٹرنوئیڈا میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ریٹائرڈ پولیس افسر نے خود کو گولی مار کر ہلاک کیا

author img

By

Published : Aug 27, 2020, 8:04 AM IST

اترپردیش کے گریٹر نوئیڈا کی ایسکورٹ کالونی میں پولیس کے مطابق ایک ریٹائرڈ پولیس انسپکٹر نے مبینہ طور پر اپنے بیٹے پر گولی چلانے کے بعد خود کو گولی مار کر ہلاک کیا۔

پولیس نے بدھ کے روز بتایا کہ ریٹائرڈ پولیس انسپکٹر کے بیٹے کو سینے اور ٹانگ میں گولی لگنے کے بعد زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ دادری پولیس اسٹیشن حدود کے تحت ریلوے روڈ کے قریب پیش آیا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ باپ بیٹا کے درمیان خاندانی معاملہ تھا اور دونوں کے مابین جھگڑا ہو گیا اور بدھ کے روز اس جھگڑے نے دوسرا رخ لیا کہ پولیس افسر نے اپنے بیٹے پر فائرنگ کر دی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پولیس، گریٹر نوئیڈا وشال پانڈے نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ 'ہمیں مذکورہ انسپکٹر کے پڑوسی کی جانب سے بتایا جارہا ہے کہ ریٹائرڈ پولیس اہلکار شراب کا عادی تھا۔ ان کے مابین اکثر بحث ہوتی رہتی تھی۔ اس نے پہلے اپنے بیٹے کو اپنے لائسنس شدہ ریوالور سے گولی مار دی پھر خود کو گولی مار دی اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ بیٹا اسپتال میں داخل ہے جہاں اس کا علاج چل رہا ہے۔'

پانڈے نے مزید کہا کہ 'ہم نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے اور معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔ ابھی کچھ بھی تبصرہ کرنا جلدبازی ہے۔ تفصیلی تحقیقات سے حقیقت سامنے آجائے گی۔'

پولیس نے بتایا کہ مزید تفتیش جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.