اترپردیش کے نوئیڈا میں جہاں تیری سے کرونا وائرس کا قہرجاری ہے وہیں مریضوں کی صحتیاب ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔قرنطینہ مرکز سے بھی لوگوں کو فارغ کیا جا رہا ہے۔
چھ مریضوں کو گلگوٹیا قرنطینہ مرکز سے ڈسچارج کیا گیا ہے جنہوں نے روانگی سے قبل قرنطینہ مرکز میں فراہم کردہ سہولیات کے سلسلے میں اپنے تاثرات پیش کئے۔
کوویڈ 19 کے حوالے سے ضلع میں موجود قرنطینہ مراکز میں تمام بنیادی سہولیات ،سینیٹایزیشن، صفائی پر خصوصی توجہ اور بروقت کیٹرنگ انتظامات کے دعوے کئے جارہے ہیں۔
ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت کے عہدیداروں کے ذریعہ اس ہر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔