ETV Bharat / state

اترپردیش: کورونا وائرس کے28نئے کیسزدرج - کورونا انفیکشن

اترپردیش میں گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 28 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس دوران 58 افراد کو کامیاب علاج کے بعدڈسچارج کیا گیا۔ اس وقت ریاست میں کووڈ کے ایکٹیو معاملوں کی تعداد 586 ہے۔

اترپردیش: کورونا وائرس کے28نئے کیسزدرج
اترپردیش: کورونا وائرس کے28نئے کیسزدرج
author img

By

Published : Aug 7, 2021, 10:44 PM IST

وزیراعلیٰ ہفتے کے روز اپنی سرکاری رہائش گاہ پر ایک میٹنگ میں کووڈ 19 کی صورتحال کا جائزہ لے رہے تھے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ پچھلے 24 گھنٹوں میں ریاست میں 254007 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے۔ ریاست میں اب تک 6 کروڑ 72 لاکھ 21 ہزار 784 کورونا ٹیسٹ مکمل ہو چکے ہیں۔ ریاست میں کووڈ انفیکشن کی ریکوری کی شرح 98.6 فیصد ہے۔علی گڑھ ، امیٹھی ، ایٹا ، فیروز آباد ، گونڈا ، ہاتھرس ، مرزا پور ، پیلی بھیت اور پرتاپ گڑھ اضلاع میں ایک بھی کووڈ مریض نہیں ہے۔

انہوں نے ریاست میں کووڈ -19 کی روک تھام اور علاج کے انتظامات کو مسلسل موثر رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ریاست میں انفیکشن میں تیزی سے کمی آئی ہے ، لیکن یہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ اس لیے کورونا کی روک تھام کے سلسلہ سے مکمل احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔

کووڈ ویکسینیشن کا کام پوری سرگرمی کے ساتھ کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ویکسینیشن کورونا انفیکشن کو کنٹرول کرنے میں ایک اہم حفاظتی ڈھال ہے۔ اس کے پیش نظر تمام ویکسینیشن مراکز میں ویکسین کی کافی تعداد کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔ کووڈ ویکسینیشن کے لیے آن لائن رجسٹریشن کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ روز تک ریاست میں ویکسین کی 05 کروڑ 32 لاکھ 95 ہزار 533 ڈوز دی جا چکی ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ثانوی اور اعلیٰ تعلیم کے اداروں میں تعلیم کا کام شروع کیا جانا ہے۔ انہوں نے اس کے پیش نظر محکمہ صحت آئندہ دوشنبہ کو صحت کے ماہرین کی مشاورتی کمیٹی کی میٹنگ طلب کرنے کی ہدایت دی تاکہ تعلیمی اداروں کی مدت کے سلسلہ سے فیصلہ کیا جائے اور اداروں میں کووڈ پروٹوکول پر عمل کیا جائے۔کورونا انفیکشن کے حوالے سے مستقبل کے پیش نظر طبی سہولیات کو تیزی سے مضبوط کیا جائے۔ پیکو اور نیکو بستر تیز رفتار سے قائم کیے جائیں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.