امریکی صدر سخت سکیورٹی کے درمیان احمد آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچے جہاں وزیراعظم نریندر مودی موجود تھے۔
ٹرمپ احمد آباد ایئر پورٹ سے بذریعہ کار سابرمتی آشرم جائیں گے اس کے بعد وہ آج ہی شام میں ساڑھے چار بجے آگرہ ایئر پورٹ پہنچیں گے جہاں اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور ریاست کی گورنر آنندی بین پٹیل ٹرمپ کے استقبال کے لیے موجود رہیں گی۔
ڈونلڈ ٹرمپ آگرہ ایئر پورٹ سے تاج محل جائیں گے جہاں ایک گھنٹہ گزارنے کے بعد وہ دہلی کے لیے روانہ ہوں گے۔