امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی اہلیہ کے ساتھ 24 فروری کو بھارت دورے پر آ رہے ہیں۔ دو روزہ دورے پر ٹرمپ احمدآباد کے بعد 24 فروری کو سیدھا آگرہ جا سکتے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ ملینیا کے آگرہ ممکنہ دورے کو لیکر ضلع انتظامیہ تیاریوں میں لگ گیا ہے۔ ٹرمپ کے مجوزہ آگرہ دورے کو لیکر سنیچر کے روز انتظامیہ سطح پر ویڈیو کانفرنسنگ ہوئی، جس میں آگرہ اے ڈی جی اجے آنند، ڈی ایم پربھو نارائن سنگھ اور ایس ایس پی آگرہ ببلو کمار شامل ہوئے۔
ڈونلڈ ٹرمپ قریب ڈھائی گھنٹے تک آگرہ میں رہیں گے۔ ایئر پورٹ سے لیکر تاج محل کے جگہ۔ جگہ پر پولیس کی نظر رہے گی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے ممکنہ آگرہ دورے کو لیکر 17 فروری کو امریکی ایڈوانس ٹیم آگرہ میں سکیورٹی انتظام کا جائزہ لے گی۔ اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو ٹرمپ اہلیہ کے ساتھ تاج کا دیدار کریں گے۔
ایس ایس پی آگرہ ببلو کمار نے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ کےآگرہ آکر تاج محل دیکھنے کے مجوزہ دورے کو لیکر ویڈیو کانفرنسنگ ہوئی ہے، جس میں تفصیلی بات ہوئی ہے۔ جو فائنل ہوگا، اسے آگے بتایا جائے گا۔ مجوزہ دورے کو لیکر جو پلان بنایا گیا ہے اسے وزارت میں بات کی جائے گی، وہاں سے فائنل ہونے کے بعد ہمیں ملے گا۔ یہاں کا جو پروگرام ہے، اس کے مطابق ہم تیاریاں کر رہے ہیں۔ مجوزہ دورے کو لیکر پولیس اور انتظامیہ الرٹ ہیں۔ سبھی افسران کو اس کے بارے میں اطلاع دی گئی ہے۔
18 فروری کو ضلع کے پولیس اور انتظامیہ کے افسروں کی ڈونلڈ ٹرمپ کے ممکنہ دورے کو لیکر میٹنگ ہوگی۔ تاج محل دیکھنے کے ساتھ ہی ٹرمپ اور ان کی اہلیہ ملینیا ٹرمپ شاہ جہاں۔ ممتاز کا شو دیکھیں گے۔
ڈی ایم پربھو نارائن سنگھ نے بتایا کہ کمشنر اور دیگر افسران لکھنؤ گیے ہوئے ہیں۔ انتطامیہ سطح پر پروگرام پر بات چیت کریں گے۔ ہم بتا رہے ہیں کہ جو بھی ہمارے سب سے انتہائی مہمان ہیں، ہم ان کا بہت اچھی طرح سے خیر مقدم کریں گے۔