ETV Bharat / state

بریلی تصادم: تقریباً 500 زائرین کے خلاف مقدمہ - بریلی تصادم

اتر پردیش کے ضلع بریلی میں اعلیٰ حضرت کے سالانہ عرس میں کُل کی رسم ادائگی میں شرکت کرنے آئے زائرین اور پولیس کے مابین تصادم کے بعد زائرین کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

urs e razvi: fir on 500 protesters and 5 arrest by police

author img

By

Published : Oct 9, 2021, 7:35 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع بریلی میں اعلیٰ امام احمد رضا خاں فاضلے بریلوی کے 103ویں تین روزہ عرس رضوی کے موقع پر تنازع اور ہنگامہ آرائی ہونے کے بعد پولیس نے 500 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے اور دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

ہم آپ کو بتا دیں کہ عرس گاہ میں جانے سے روکے جانے کے بعد زائرین نے پولیس کے خلاف ناراضگی اور غصّہ کا اظہار کیا تھا۔ زائرین کو جگہ جگہ بیریکیڈنگ کرکے عرس گاہ تک جانے سے روکنے کے بعد حالات بے قابو ہو گئے تھے اور پولیس نے بھیڑ کو قابو میں کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا تھا۔

بریلی تصادم: تقریباً 500 زائرین کے خلاف مقدمہ

اتر پردیش کے ضلع بریلی میں اعلیٰ حضرت کے سالانہ عرس میں کُل کی رسم ادائگی میں شرکت کرنے آئے زائرین اور پولیس کے مابین تصادم کے بعد زائرین کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

بریلی عرس رضوی تصادم: تقریباً 500 مظاہرین کے خلاف مقدمہ

تھانہ بارہ دری پولیس نے 7 نامزد اور 400 سے 500 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ رات کے وقت دو افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ ان کے خلاف (آئی پی سی) کی کئی سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ درگاہ اعلیٰ حضرت اور دگاہ تاج الشریعہ کی تنظیم جماعت رضا مصطفیٰ نے واضح طور پر کہا ہے کہ 'زائرین کے خلاف پولیس کے ظلم کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔'

زائرین کے خلاف درج مقدمے میں آئی پی سی کی دفعات 147، 332، 353، 336، 504، 506 اور پبلک پراپرٹی ڈیمیج پریوینشن ایکٹ کے تحت کارروائی شامل ہے۔

غور طلب ہے کہ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں فاضلے بریلوی کا تین روزہ سالانہ 103واں عرس رضوی تھا۔ بروز پیر دوپہر 2 بجکر 38 منٹ پر کُل کی رسم ادا ہونی تھی۔ اس رسم میں شرکت کرنے کے لیے ہزاروں زائرین شہر کے اسلامیہ انٹر کالج کے میدان میں منعقد عرس گاہ پر جانے کے لیے اپنے گھروں سے نکل آئے پولیس نے اُنہیں روکنے کے لیے بیری کیڈنگ لگا دی۔ عوام نے بیری کیڈنگ پر روکے جانے کے بعد پولیس کے خلاف احتجاج کیا۔ اسی وجہ سے پولیس اور زائرین کے مابین تصادم ہو گیا۔ پولیس نے لاٹھی چارج کر دیا۔

پولیس نے زائرین کے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا۔ درگاہ کی تنظیم جماعت رضا مصطفیٰ کے ترجمان ثمران خان موقع پر پہنچ گئے۔ وہ ہجوم کو سمجھانے اور اُنہیں واپس لانے کی کوشش کرتے رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: صابری پرچم بریلی سے مرادآباد پہنچا

ضلع مجسٹریٹ نتیش کمار، ایس ایس پی روہت سنگھ سجوان بھی ہنگامہ آرائی کی اطلاع پر پہنچے۔ پورے علاقے میں پولیس تعینات کر دی گئی اس کے باوجود ہجوم نے نکلنے کے لیے راستہ تلاش کر لیا۔

کُل کی رسم ادائگی کے بعد تمام لوگ اپنے گھروں کو واپس چلے گئے۔ شام کو جب حالات معمول پر آئے تو ویڈیو اور فوٹوز کی تصدیق پر 7 افراد کو نامزد کیا گیا اور باقی 500 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.