ہر سال کی طرح اس سال بھی یوم اردو صحافت کو اترپردیش کے ضلع مرادآباد کے سوتنترتا سینانی بھون میں منعقد کیا گیا، پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن اور حمدو نعت سے کیا گیا، پروگرام کے اختتام پر اردو صحافیوں اور اردو ادیبوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر آل انڈیا رام پور ریڈیو اسٹیشن کے اینکر ڈاکٹر رباب انجم، پروفیسر ڈاکٹر جبہ ناز اور پروفیسر ڈاکٹر محمد الیاس موجود تھے۔ اردو جرنلزم ڈے پروگرام کے منتظم مرزا مرتضیٰ اقبال نے اردو پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اردو صحافت کا آغاز 27 مارچ 1822 میں ہوا، اور اردو صحافت کے 200 سال مکمل ہو چکے ہیں۔ 200 سال قبل کلکتہ شہر سے اردو صحافت کا پہلا اخبار جام جہاں نما شائع ہوا تھا۔اردو صحافت کا دن ہر سال 27 مارچ کو منایا جاتا ہے، اسی سلسلے میں مراد آباد میں بھی اردو صحافت کے دن کا اہتمام کیا گیا ہے۔ پروگرام کے منتظم مرزا مرتضیٰ اقبال نے مزید معلومات دیتے ہوئے کہا کہ اس سال اردو صحافت کا دن منایا جارہا ہے۔ رمضان پروگرام 27 مارچ سے پہلے ہی منعقد کیا جا چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ اردو زبان اتنی طاقتور ہے کہ اس نے تقریباً 250 ممالک میں اپنے قدم جما لیے ہیں، دنیا میں 400 کروڑ لوگ اردو پڑھتے، لکھتے اور بولتے ہیں، ہمارے ملک میں لوگ اردو سمجھتے ہیں۔ اردو کو فروغ دینے کے لیے ہمیں اپنے گھر کا ماحول اردو زبان میں بنانا ہو گا، اپنے بچوں کو اردو پڑھانا بہت ضروری ہے، ہمیں گھر پر اردو میگزین، اردو اخبارات اور اردو ٹی وی چینلز دیکھنے کی ضرورت ہے۔مرزا مرتضیٰ اقبال آئینہ اردو صحافت کے ایڑیٹر نے کہا اردو صحافی خود اردو کے خلاف خبریں شائع کر تے ہیں اور لکھتے ہیں کیونکہ آج کے اردو صحافیوں کو یہ نہیں معلوم کہ کون سی خبر اردو کو فروغ دے گی اور کون سی خبر اردو کو نقصان پہنچائے گی۔
مزید پڑھیں:URDU JOURNALISM اردو صحافت کے دو سو سال مکمل ہونے پر 'اردو صحافت' کتاب کا رسم اجراء
ابتدا میں اردو صحافیوں نے ملک کی آزادی میں اپنا اہم کردار ادا کیا تھا اور ملک کی گنگا جمنا تہذیب کو جنم دیا، آج کے اردو صحافی اپنی ذمہ داریوں کو نہیں سمجھتے ،اردو کے فروغ کے لیے حکومت کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کیے جارہے ہیں۔