ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد کے فیض گنج شوکت باغ میں جشن یوم اردو صحافت کے عنوان سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ 27 مارچ کو ملک بھر میں یوم اردو صحافت کے نام سے منایا جاتا ہے۔
اس سلسلے میں اس پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ 1822 کو اردو کا پہلا مطبوعہ اخبار جام جہاں نما شائع ہوا۔ جس کے ناشر پنڈت ہری ہر داس شرما اور ایڈیٹر سدا سوکھلال مرزاپری تھے۔
اس پروگرام میں اردو صحافت کی ترقی اور اردو زبان کے فروغ پر زور دیا گیا۔ اردو صحافت کے فروغ میں کیا کیا کام کیے جانے چاہیےاور کس طرح اردو صحافت کی ترقی کے لیے آگے کام کرنا ہے جس سے کہ اردو صحافت کو تمام ممالک میں مقبولیت حاصل ہو، اردو صحافیوں کو کس طرح اپنا کام انجام دینا چاہیے اس کی ہدایات دی گئیں۔
اس موقع پر ضلع مرادآباد کے اعلی صحافیوں کو اعزاز سے نوازا گیا اور ان کی گلپوشی کی گئی۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی لکھنؤ اور دیگر شہروں سے آئے دانشور اور پروفیسرز نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ' اس وقت اردو صحافت بہت مشکل دور سے گزر رہی ہے جس کی طرف ہمیں متوجہ ہونا چاہیے اور اردو کو فروغ دینے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔'