ETV Bharat / state

لکھنؤ میٹرو میں اردو زبان کا استعمال - اردو زبان

بھارت میں مختلف زبانیں بولی جاتی ہیں، لیکن جو چاشنی ، مٹھاس اور اثر اردو زبان میں ہے، وہ کسی دوسری زبان میں نہیں ہے۔

لکھنؤ میٹرو میں اردو زبان کا استعمال
author img

By

Published : Mar 24, 2019, 11:09 AM IST

چند روز پہلے ہی لکھنؤ میں سبھی روٹ پر میٹرو ریل کا آغاز کیا گیا۔

لکھنؤ کی میٹرو ریل ملک کی دوسری میٹرو ٹرینوں سے مختلف ہے، کیونکہ یہاں پر اسٹیشنوں کے نام انگلش اور ہندی کے ساتھ اردو زبان میں بھی تحریر کیا گیا ہے۔

لکھنؤ شروع سے ہی اردو زبان کا گہوارا رہا ہے۔ لکھنو نے اردو ادب کو بڑے بڑے شعرا و ادبا دیئے ہیں۔

لکھنؤ کی نزاکت و نفاست کو دیکھتے ہوئے اردو زبان کو میٹرو کا حصہ بنایا گیا ہے۔

لکھنو کے مشہور شعرا، ادیب ، صحافیوں اور عام لوگوں نے میٹروں میں سفر کیا اور میٹرو میں اردو کے استعمال پر خوشی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر معروف شاعر منظر بھوپالی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لکھنؤ میٹرو ریل کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ اسٹیشنوں کے نام اردو زبان میں لکھ کر آتے ہیں۔ جو یہاں کی اردو زبان سے محبت کی ایک مثال ہے۔

میٹرو میں موجود تمام لوگوں نے لکھنو میٹرو ریل کارپوریشن (ایل ایم آر سی) کی طرف سے اردو کو میٹرو میں شامل کرنے کی ستائش کرتے ہوئے اسے مثبت قدم قرار دیا ۔

Intro:بھارت میں مختلف زبانیں بولی جاتی ہیں، لیکن جو چاشنی اردو زبان میں ہے۔ وہ کسی دوسری زبان میں نہیں ہے۔

Body:کچھ روز پہلے ہی لکھنؤ میں سبھی روٹ پر میٹرو ریل چلائی گئی ہے۔ لکھنؤ شروع سے ہی اردو زبان کا گہوارا رہا ہے۔ لکھنو نے اردو ادب کو بڑے بڑے شعرا و ادیب دیئے ہیں۔

لکھنؤ کی میٹرو ملک کی دوسری میٹرو سے اس لحاظ میں مختلف ہے، کیونکہ یہاں پر اسٹیشنوں کے نام انگلش اور ہندی کے ساتھ اردو زبان میں لکھا آتا ہے۔ لکھنؤ کی نزاکت و نفاست کو دیکھتے ہوئے اردو زبان کو شامل کیا گیا۔

مشہور شاعر منظر بھوپالی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لکھنؤ میٹرو کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ اسٹیشنوں کے نام اردو زبان میں لکھ کر آتے ہیں۔ جو یہاں کی اردو زبان سے محبت کو دکھاتی ہے۔ اردو زبان کے ذریعے لکھنو شہر کا لحاظ رکھا گیا۔

Conclusion:اردو زبان کو فروغ دینے کے لیے آج لکھنؤ میٹرو میں سفر کرتے ہوئے مشاعرہ کی محفل ہوئی۔ اس کے ساتھ ہی ایرپورٹ اسٹیشن پر اتر کر غزل اور نعتیہ کلام پڑھا گیا۔
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.