مظفر نگر: ریاست اتر پردیش کے مظفر نگر کے محلہ کھلاپار زینبیہ گرلز انٹر کالج میں شہر کی معروف تنظیم ہیومانٹی ویلفیئر سوسائٹی اور جامعہ فیض ناصر کی جانب سے اردو کے فروغ کے لیے اردو خوشخطی اور اردو ترانے مقابلہ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مظفر نگر کے بیس اسکولوں سے تقریباً 150 سے زائد طالبات نے مقابلے میں شرکت کی۔ پروگرام کی صدارت پروفیسر جے پی سویتا نے کی جب کہ مقابلے کے جج کے فرائض ڈاکٹر نجم الحسن، ڈاکٹر تنویر گوہر اور مصطفیٰ کمال پاشا نے ادا کیے۔ Urdu calligraphy and Urdu Anthem competition organized in Muzaffarnagar
یہ بھی پڑھیں:
پروگرام میں اردو صحافیوں کو اُن کی خدمات کے لیے اعزاز سے نوازا گیا جس میں عزیز الرحمٰن، ظفر اقبال، ڈاکٹر تنویر گوہر، قاری شاہد حسینی کو اردو صحافی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ساتھ ہی اردو کی خدمت کرنے والے اردو خدمتگار مولانا حسین احمد قاسمی، قاری سلیم مہربان، شمیم قصّار اور وسیم احمد کو اردو خدمتگار ایوارڈ سے نوازا گیا۔ پروگرام کے آخر میں مقابلہ میں اول دوم سوم پوزیشن لانے والے بچوں کو اعزازی سند سے نوازا گیا۔ اس پروگرام کا مقصد اردو زبان کا فروغ تھا۔ Urdu Anthem competition in Muzaffarnagar