ETV Bharat / state

Azam Khan Supporters Angry With Akhilesh Yadav: اعظم خاں کے حامی اکھلیش یادو سے کیوں ناراض ہیں؟ - اعظم خاں

ڈھائی سال سے سیتاپور جیل میں قید سماجوادی پارٹی کے سینیئر رہنما اور نومنتخب رکن اسمبلی اعظم خاں کے حامیوں کی اکھلیش یادو کے خلاف ناراضگی اور غصہ منظر عام پر آنے لگا ہے۔ شیوپال یادو اور شفیق الرحمٰن برق کے بعد اب رامپور میں سماجوادی پارٹی کارکنان نے بھی اکھلیش یادو کے خلاف مورچہ کھول دیا ہے۔ Azam Khan's supporters angry with Akhilesh Yadav

اعظم خاں کے حامی اکھلیش یادو سے کیوں ناراض ہیں؟

author img

By

Published : Apr 12, 2022, 11:58 AM IST

شیو پال یادو کے بعد سماجوادی پارٹی کے قدآور لیڈر اعظم خاں کے حامیوں نے رامپور میں اکھلیش یادو کے خلاف محاذ کھول دیا ہے۔ سماجوادی پارٹی ضلع یونٹ کی میٹنگ میں کارکنان نے اعظم خاں کو اپوزیشن لیڈر نہ بنائے جانے پر ناراضگی ظاہر کی ہے۔ سیتاپور جیل میں تقریباً ڈھائی سال سے قید رامپور شہر کے ایم ایل اے اعظم خاں کے حامیوں کا درد آخر کار چھلک ہی گیا۔ سماجوادی دفتر دارالعوام میں گزشتہ روز ہوئی پارٹی کارکنان کی میٹنگ میں سماجوادی پارٹی کارکنان نے ایس پی سربراہ اکھلیش یادو کو لیکر ناراضگی ظاہر کی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اعظم خاں کے برے وقت میں ایس پی سربراہ نے ساتھ نہیں دیا۔ Upset with Akhilesh Yadav, Azam Khan may leave Samajwadi Party and form his own party

اعظم خاں کے حامی اکھلیش یادو سے کیوں ناراض ہیں؟

اعظم خاں کے میڈیا انچارج فصاحت علی خان شانو نے ایس پی کے قومی صدر اکھلیش یادو کو اپنی سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اعظم خاں کے جیل سے باہر نہ آنے کی وجہ سے ہم لوگ سیاسی طور پر یتیم ہو گئے ہیں۔ ہم کہاں جائیں گے، کس کو بتائیں گے اور کس کو اپنا دکھ سنائیں گے۔ ہمارے پاس وہ سماجوادی پارٹی بھی نہیں ہے جس کے لئے ہم نے خون کا ایک ایک خطرہ بہایا ہے۔ ہمارے لیڈر اعظم خاں نے ایس پی کے لئے اپنی جان تک داؤ پر لگادی لیکن اکھلیش یادو نے اعظم خاں کے لیے کچھ نہیں کیا۔ ہمارے قومی صدر کو ہمارے کپڑوں سے بو آتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

وہیں اس متعلق سماجوادی پارٹی کے ضلع صدر وریندر گوئل نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کارکنان کا غصہ واجب ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیتاپور جیل میں قید ہمارے لیڈر اعظم خاں کی رہائی کے لئے اکھلیش یادو کوئی جدوجہد نہیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یوگی نے ٹھیک ہی کہا کہ اکھلیش یادو خود ہی نہیں چاہتے کہ اعظم خاں جیل سے باہر آئیں۔ ایس پی سربراہ سے پارٹی کارکنان کی ان ناراضگیوں سے اس بات کی قیاس آرائیاں تیز ہو گئی ہیں کہ اعظم خاں اب سماجوادی پارٹی کو جلد ہی الوداع کہہ دیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.