ETV Bharat / state

کیوں تاعمر شادی نہیں کریں گی یہ بہنیں؟ - farhat khan decided to no marry till death

اترپردیش کے جون پور ضلع کی رہنے والی فرحت خان نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کے دوران بتایا کہ انہوں نے یہ حلف لیا ہے کہ وہ کبھی شادی نہیں کریں گی۔

تاعمر شادی نہیں کریں گی
author img

By

Published : Sep 25, 2019, 1:47 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 11:23 PM IST

فرحت نے اس کی وجہ یہ بتائی کہ ان کی آٹھ بہنیں ہیں، جن میں سے ایک بہن کے شوہر نے ایک دوسری لڑکی کے ساتھ نکاح کرلیا اور فرحت کی بڑی بہن کو بے سہارا چھوڑ دیا۔

تاعمر شادی نہیں کریں گی

فرحت نے یہی وجہ بتاتے ہوئے کہا ' انھوں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اب وہ کبھی شادی نہیں کریں گی، فرحت کے اس فیصلے کے ساتھ ان کی بڑی بہن بھی شامل ہیں'۔

فرحت خان "ظاہرہ بیٹی سوابھیمان ویلفیئر سوسائٹی کوچنگ سینٹر" بھی چلانے کا کام کر رہی ہیں۔ جہاں پر طلاق شدہ خواتین کے بچوں کو مفت میں تعلیم دی جاتی ہے۔

اس کے علاوہ جو بھی سرکار کی اسکیم ہوتی ہیں، لوگوں کو ان کے بارے میں بیدار کر کے ان کی مدد کی جاتی ہے تاکہ انہیں اس کا فائدہ مل سکے۔

فرحت نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت خواتین کے لیے کافی بہتر کام کر رہی ہے اور انھیں امید ہے کہ آگے بھی ایسا ہوتا رہے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ بڑی امید کے ساتھ آج لکھنؤ آئی تھیں اور یہ سوچا تھا کہ یہاں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے ان کی ملاقات ہوجائے گی اور ان کی ملاقات ہوئی بھی۔

جس کے بعد یوگی آدتیہ باتھ نے انھیں پورا بھروسہ دلایا ہے کہ فرحت کی ہر طرح سے مدد کی جائے گی تاکہ سماج کی کوئی خاتون پریشان حال نہ رہے۔

فرحت نے شادی نہ کرنے کی ایک وجہ یہ بھی بتائی کہ جو واقعہ ان کی بہن کے ساتھ پیش آیا ہے وہ کسی دوسری خاتون کے ساتھ نہ پیش آئے اس لیے یہ بہنیں بیداری مہم بھی چلا رہی ہیں۔ساتھ ہی فرحت بے سہارا خواتین کے لیے بھی کام کر رہی ہیں۔

انہوں نے آخر میں کہا کہ اگر وہ بھی شادی کر لیتی ہیں تو انھیں بھی گھریلو مسائل سے دوچار ہونا پڑے گا لہٰذا انھوں نے شادی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Last Updated : Oct 1, 2019, 11:23 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.