پیپر لیس بجٹ کی تیاریوں کے لئے اراکین اسمبلی کی تین دنوں کی ٹریننگ کا سلسلہ جمعہ سے شروع ہوگیا۔
موصول اطلاع کے مطابق اسمبلی میں پیپر لیس بجٹ کے لئے حکومت سبھی اراکین اسمبلی و قانون ساز کونسل کے اراکین کوآئی۔پیڈ فراہم کرے گی۔ آئی۔پیڈ کے ساتھ بجٹ اجلاس میں شامل ہونے کی ٹریننگ دی جارہی ہے۔
ودھان بھون میں جمعہ سے سبھی پارٹی کے ساتھ ہی آزاد امیدواروں کو روزانہ تین تین گھنٹے آئی پیڈ کے استعمال کی ٹریننگ دی جارہی ہے۔ ان سبھی کو چھ ۔چھ کے گروپ میں تین تین گھنٹے کی تربیت دی جارہی ہے۔
وزیر مالیات نے کہا کہ وزیر اعلی نے وزراء کو ٹیبلیٹ فراہم کرایا ہے۔اب اراکین اسمبلی کو ٹیبلیٹ فراہم کیا جارہا ہے تاکہ ان کو بھی اس کا علم ہو اور سبھی کاروائی ٹیبلٹ کے ذریعہ سے کئے جائیں۔ اترپردیش حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم پیپر لیس بجٹ اور پیپر لیس سمبلی چلائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: جونپور: پولیس حراست میں نوجوان کی موت، ایس او سمیت تین پولیس اہلکار معطل