ETV Bharat / state

Anti Terrorist Squad Arrests یو پی اے ٹی ایس نے القاعدہ سے روابط کے الزام میں اظہرالدین کو گرفتار کیا

یوپی اے ٹی ایس نے سہارنپور سے القاعدہ سے روابط (اے کیو آئی ایس ماڈیول) کےالزام میں اظہر الدین نامی شخص کو گرفتار کیا اور اس سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ اظہرالدین پر یہ الزام ہے کہ وہ مبینہ طورپر جہاد پھیلانے کے نام پر نوجوانوں کو ویڈیوز اور لٹریچر فراہم کرتا تھا، لیکن اہل خانہ اظہر الدین کو بے گناہ قرار دیا ہے۔Lucknow youth arrested for links to al Qaeda

اظہرالدین
اظہرالدین
author img

By

Published : Jan 1, 2023, 4:04 PM IST

Updated : Jan 1, 2023, 5:04 PM IST

ریاست اتر پردیش میں یوپی اے ٹی ایس نے سہارنپور سے القاعدہ سے روابط( اے کیو آئی ایس ماڈیول) کے الزام میں اظہر الدین کو گرفتار کیا ہے۔ اے ٹی ایس اظہر الدین کو لکھنؤ لے جا کر پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ اظہر الدین سہارنپور شہر کی ایکتا کالونی کا رہنے والا ہے۔ اظہرالدین امبالہ روڈ پر مچھر دانی کی فیکٹری میں ملازمت کرتا ہے۔ اس کے علاوہ اس پر یہ الزام ہے کہ وہ مبینہ طور پر ممنوعہ تنظیم غزوہ ہند کے مشن پر کام کر رہا تھا۔ اظہرالدین پر یہ الزام ہے کہ وہ جہاد پھیلانے کے نام پر نوجوانوں کو ویڈیوز اور لٹریچر فراہم کرتا تھا، لیکن اس کے اہل خانہ اظہر الدین کو بے گناہ قرار دے رہے ہیں۔Lucknow youth arrested for links to al Qaeda

آپ کو بتا دیں کہ ایک روز قبل اظہر الدین کو منفی سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ اے ٹی ایس کی ٹیم اس کے قبضے سے برآمد ہوئے موبائل فون کی جانچ کر رہی ہے۔ پوچھ گچھ کے دوران پتہ چلا کہ اظہر الدین ملک میں مبینہ طور پر جہاد پھیلانے اور نوجوانوں کو ممنوعہ تنظیم القاعدہ سے جوڑنے کا کام کر رہا تھا۔ اس کے لیے وہ مبینہ طور پر جہادی لٹریچر اور ویڈیوز کے ذریعے نوجوانوں کو اکسانے میں سرگرم تھا۔

سب سے پہلے 26 ستمبر 2022 کو ملزم مدرسہ ڈائریکٹر لقمان کو سہارنپور سے گرفتار کیا گیا۔ اس کے بعد شاملی کے رہنے والے شہزاد، سہارنپور کے رہنے والے کیری مختار، ہریدوار کے رہنے والے مدثر اور کامل، بنگلہ دیشی شہری علی انور اور جھارکھنڈ کے رہنے والے نوازش انصاری اور دیگر کو گرفتار کیا گیا۔ اے ٹی ایس عبداللہ طلحہ عرف مفتی حسین کی بھی تلاش کر رہی ہے۔ اے ٹی ایس نے ہریدوار کے رہنے والے مدثر اور علی نور نیپال کی سرحد سے پکڑا تھا۔ پولیس ریمانڈ پر مدثر سے پوچھ گچھ کے دوران اظہر الدین کا کردار سامنے آیا۔

اظہر الدین کی گرفتاری کے بعد اہل خانہ مایوس اور پریشان ہیں، اظہر الدین کے والد چراغ الدین کے مطابق وہ گیارہویں جماعت پاس ہے۔اس نے مدرسہ سے بھی تعلیم حاصل کی ہے۔ وہ اپنے شہر کی ایک فیکٹری میں کام کرتا ہے۔ اے ٹی ایس اسے غلط طریقے سے پھنسا رہی ہے۔ ان کے بیٹے کا کسی دہشت گرد تنظیم سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی اسے کہیں سے کوئی فنڈنگ ​​ملی ہے۔ اسے امید ہے کہ اے ٹی ایس پوچھ گچھ کے لیے رہا کر دے گی۔

مزید پڑھیں:UP ATS Arrested A Suspected Youth اترپردیش اے ٹی ایس نے ایک مسلم نوجوان کو گرفتار کیا

اظہرالدین کے والد

Last Updated : Jan 1, 2023, 5:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.