اترپردیش کے وزیر سیاحت اور ثقافت جے ویر سنگھ نے منگل کے روز ایک میٹنگ کے دوران کہا کہ 'ریاست کے سرحد میں داخل ہونے والے سبھی اہم راستوں پر شاندار گیٹ تعمیر کرایا جائے گا اور سبھی گیٹ کو رنگ روگن سے آراستہ کیا جائے گا۔
وزیر جے ویر نے بتایا کہ یہ تمام تعمیرات محکمہ کے ذریعہ کرائی جائے گی اور گیٹ کے نزدیک ایک جدید سہولیات سے آراستہ کامپلیکس بھی بنایا جائے گا جس میں ہوٹل کے علاوہ مقامی اور ریاست کے مخصوص مصنوعات کو رکھا جائے گا۔ کامپلیکس میں ریاست کے اہم سیاحتی مقامات کے بارے میں معلومات کے لئے سیاحتی مرکز بھی قائم کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:
واضح رہے کہ وزیر سیاحت نے آج 'پریٹن بھون 'میں اترپردیش اسٹیٹ ٹورزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹیڈ کے کاموں کا جائزہ لیا۔