ETV Bharat / state

Daya Shankar Singh روڈ سیفٹی کے تئیں گاڑی خریداروں کو بیدار کیا جائے گا: وزیر ٹرانسپورٹ - اتر پردیش کے وزیر دیا شنکر سنگھ

ریاستی وزیر مملکت برائے ٹرانسپورٹ (آزاد چارج) دیا شنکر سنگھ نے کہا کہ سڑک حادثات کو کم کرنے کے لیے لوگوں کو روڈ سیفٹی کے بارے میں آگاہ کرنا بہت ضروری ہے۔

روڈ سیفٹی کے تئیں گاڑی خریداروں کو بیدار کیا جائے گا: وزیر ٹرانسپورٹ

author img

By

Published : Jul 8, 2023, 3:56 PM IST

لکھنؤ: اتر پردیش کے وزیر دیا شنکر سنگھ نے بتایا کہ گاڑی خریداروں کو روڈ سیفٹی کے تئیں بیدار کرنے کے لیے تمام ٹو وہیلر اور فور وہیلر کے شو روم میں روڈ سیفٹی کارنر تیار کیے جائیں گے۔ عوام کو آسان اور محفوظ ٹرانسپورٹ کی فراہمی محکمہ ٹرانسپورٹ کی ترجیح ہے۔پچھلی چند دہائیوں میں گاڑیوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے سڑک حادثات کی تعداد میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

وزیر ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ 16 اپریل 2015 سے ریاست کے تمام اضلاع میں ڈیلر پوائنٹس پر نئی گاڑیوں کے رجسٹریشن کئے جارہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 04 نومبر 2020 کے سرکلر کے ذریعے نئی گاڑیوں کی فزیکل فائل کو اے آر ٹی او آفس بھیجنے کی مجبوری کو بھی ختم کر دیا گیا ہے۔ اب لوگوں کو اے آر ٹی او آفس جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ نئے نظام کے تحت رجسٹریشن سے متعلق کام ڈیلر پوائنٹ پر ہی کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے لوگوں کو روڈ سیفٹی کے بارے میں اے آر ٹی او آفس میں ہی مناسب معلومات فراہم کی جاتی تھیں لیکن نئے نظام کے نفاذ کے ساتھ ہی روڈ سیفٹی کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ڈیلر پوائنٹس پر روڈ سیفٹی کارنر لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Uniform Civil Code Issue یو سی سی سے اقلیتوں کے یہ حقوق متاثر ہونے کا امکان

وزیر ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ تمام گاڑیوں کے شوروم مالکان کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ان شو روم میں دستیابی کے مطابق مقبول مقامات کا انتخاب کرکے روڈ سیفٹی کارنر کو لازمی طور پر تیار کریں۔ جہاں بینر، جھنڈوں، سائن بورڈوں، کٹ آؤٹ اور ماسک کارڈ کے ذریعے روڈ سیفٹی کے حوالے سے دلچسپ اور معلوماتی تخلیقی پوسٹرز آویزاں کیے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.