سہارنپور میں راشن تقسیم کے دوران تری پور بالا سندری دیوی مندر سیوا ٹرسٹ کے صدر پنڈت ستیندر شرمانے کہاکہ مولانانے صحافی پر برسائی لاٹھی سید ارشد مدنی بھائی چارہ،امن آشتی اور پیار و محبت کے پیغام کو پورے ملک میں عام کررہے ہیں اور غریبوں کی مدد کررہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ملک میں امن سلامتی اور ترقی اسی وقت ممکن ہے جب مولانا سید ارشد مدنی کے انسانیت اور بھائی چارہ والے فارمولہ پر عمل کیاجائے گا۔
انہوں نے کہاکہ آج وقت کی ا ہم ضرورت ہے کہ ہم غریبوں اور ضروتمندوں کاخاص خیال رکھیں اور ملک کی قدیم روایت گنگا جمنی تہذیب کے تحفظ اور تمام ہندو مسلم سکھ عیسائی کے خیر خواہ بنیں۔
انہوں نے کہاکہ فرقہ پرستی اور بھید بھاو ¿ کو ختم کرکے ہمیں آپس میں پیار و محبت کے پیغام عام کرناچاہئے اور ایک دوسرے کی مدد کے لئے ہمیشہ آگے رہناچاہئے ۔
انہوں نے کہاکہ ہمارے لئے بڑے فخر کی بات ہے کہ مولانا سید ارشد مدنی ہمیشہ کی طرح اس نازک وقت میں بھی غریبوں کی مدد کررہے ہیں۔
اس موقع جمعیة علماءدیوبند یونٹ کے سکریٹری مفتی خادم الاسلام نے بتایاکہ جمعیة علماءہند کی طرف دیوبند میں اب تک ساڑھے چار سو سے زائدضرورتمند خاندانوں کے درمیان بلاتفریق مذہب و ملت راشن تقسیم کیاجاچکاہے، جس کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے۔
انہوں نے کہاکہ جمعیة علماءہند دیوبند یونٹ کے عہدیدان ضروتمندوں تک ان کی ضروریات کا سامان پہنچارہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ لاک ڈاون کے سبب غریب اور بے سہارا لوگ پریشان ہیں اور پورا ملک کورونا کے خلاف کھڑا ہے۔
ایسے وقت میں ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم مستحقین کے کام آئیں ۔انہوںنے تمام حضرات سے متاثرین اور ضروتمندوں کی بڑھ چڑھ کر مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔