ETV Bharat / state

تیسرے مرحلے کی تیاریاں مکمل، سکیورٹی کے سخت انتظامات - تیسرے مرحلے کی تیاریاں

عام انتخابات 2019 کے تیسرے مرحلے میں آج اترپردیش کے 12 اضلاع کے 10 پارلیمانی حلقوں میں ووٹنگ ہونی ہے۔

vote
author img

By

Published : Apr 23, 2019, 4:09 AM IST

اترپردیش میں الیکشن کمیشن کے سینیئر افسر برہمن دیو رام تیواری نے کہا کہ اترپردیش میں اب تک 51 لاکھ 29 ہزار 421 وال رائٹنگ، پوسٹر، بینر وغیرہ معاملے میں کارروائی کی گئی ہے۔

سبھی حلقوں میں پرامن ووٹنگ کے لیے ساری تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

تمام پولنگ بوتھز پر گہری نظر رکھی جائے گی۔ شرپسندوں پر لگام کسنے کے لیے پوری تیاریاں کر لی گئی ہیں۔

انکم ٹیکس، نارکوٹکس، پولیس ڈیپارٹمنٹ کی کاروائی میں اب تک کل 174.37 کروڑ روپے سے زیادہ ضبط کیا گیا ہے، جبکہ 15,06,748.5 لیٹر شراب ضبط کی گئی ہے۔

قانون کے تحت اب تک 8 لاکھ 65 ہزار 583 لائسنسی اسلحہ جمع کرائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 944 لوگوں کے لائسنس رد کیے گئے ہیں۔

ساتھ ہی 6974.3 کیلو ویسفوٹک 12,502 کارتوس اور 4,161 بم برآمد کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اتر پردیش کے 12 اضلاع کے 10 لوک سبھا حلقوں میں کل ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 78 لاکھ 10 ہزار 946 ہے۔

جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 96 لاکھ 20 ہزار 644، خواتین ووٹرز کی تعداد 81 لاکھ 89 ہزار 378 اور تھرڈ جینڈر کی تعداد 924 ہے۔

کل پولنگ سینٹر کی تعداد 12 ہزار 128،کل پولنگ اسٹیشن کی تعداد 20 ہزار 120، بیلٹ یونٹ 26 ہزار 526، کنٹرول یونٹ 23 ہزار 352، وی وی پیٹ 24 ہزار950 ہیں۔

چیف الیکٹرول آفیسر نے بتایا کہ پولنگ کے دوران خراب مشین کو بدل دیا جائے گا۔ ہمارے پاس اس کے لیے ریزرو میں مشین موجود رہیں گی۔

تیسرے مرحلے کی 10 حلقوں میں امیدواروں کی تعداد 120 ہے۔ جن میں 14 خواتین امیدوار بھی شامل ہیں۔

اترپردیش سے کئی بڑے رہنماؤں کا وقار داؤ پر ہے جن میں مرآداباد سے عمران پرتاب گڑھی، رامپور سے اعظم خان اور جیا پردا ہیں۔

الیکشن آفیسر نے کہا کہ جس طرح سے سری لنکا میں خودکش حملہ ہوا ہے، اسے دیکھتے ہوئے تیسرے مرحلے کے لیے سکیورٹی فورسز کے زیادہ انتظام کیے گئے ہیں۔

جن 10 اضلاع میں ووٹنگ ہوگی، وہاں کے اسکول کالج اور کارخانے سب بند رہیں گے۔

Intro:Body:

up

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.