وزیر تعلیم آزادانہ چارج ستیش چند دویدی نے پریس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ میں تقریباً 90 فیصد سویٹرتقسیم کیا جا چکا ہے۔
اور اگلے دو دنوں میں سبھی اسکولوں میں سویٹر تقسیم ہوجائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ویسے بچےعموما 25 دسمبر کے بعد ہی سویٹر پہنتے ہیں۔
اس بیان کے بعد سماجوادی پارٹی کے ضلع جنرل سیکرٹری جعفر اللہ خان نے پلٹ وار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کےوزراء کے بول ایسے ہی نکلتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ گورکھپور میں بچوں کی موت ہوئی تب بھی ایک وزیر کی طرف سے اسی طرح کا بے تکا بیان آیا تھا۔
آج پھر وزیر تعلیم نے یہ کہا کہ عموما اسکولی بچے 25 دسمبر کے بعد ہی سویٹر بہنتے ہیں۔ ان کی کتھنی اور کرنی میں بہت فرق ہوتا ہے۔