یہ شخص سہارنپور کے دیوبند کوتوالی علاقے گاؤں ظہیرپور کا رہنے والا ہے۔
ظہیرپور گاؤں کے باشندہ محمد اعظم نے بتایا کہ اس کا آٹھ سالہ بیٹا معاذ گاؤں کے ہی ایک مدرسے میں پڑھتا ہے۔ الزام ہے کہ دو دن قبل اس کا بیٹا مدرسہ گیا اور وہ اپنا سبق بھول گیا اور استاذ کو سنا نہیں پایا۔ جس سے ناراض ہوکر مدرسہ کے دو اساتذدہ نے اس کے بیٹے کی پٹائی کردی۔ جس سے اس کے ہاتھ پیر اور سر میں چوٹیں آئی ہیں۔
اعظم نے بتایا کہ جب اس نے اس سلسلے میں مدرسہ پہنچ کر مذکورہ استاذ سے بات کی تو وہ اس کو تسلی بخش جواب دینے کے بجائے اس کے ساتھ بھی بدتمیزی کرنے لگے اور مدرسے سے جانے کو کہا۔
متاثرہ والد نے پولیس کو مدرسہ کے اساتذہ کے خلاف تحریر دیتے ہوئے قانونی کارروائی کی مانگ کی ہے۔