رام پور: سماج وادی پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق کابینہ وزیر اعظم خان کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ایس پی کے سینئر رہنما اور رام پور نگر سے 10 بار رکن اسمبلی رہ چکے محمد اعظم خان کی وائی زمرے کی سکیورٹی اتر پردیش حکومت نے واپس لے لی ہے۔ اعظم خان کی حفاظت میں اترپردیش پولیس کے تین بندوق بردار اور گارڈ ان کے گھر پر 24 گھنٹے تعینات تھے، جنہیں واپس لینے کا حکم دیا گیا ہے۔ یہ کارروائی اترپردیش پولیس کے سکیورٹی ہیڈ کوارٹر کے سپرنٹنڈنٹ کے خط کے ذریعہ دی گئی ہدایات کے مطابق کی گئی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ انہیں سیکورٹی کی ضرورت نہیں ہے۔ اس لئے سابق رکن اسمبلی اعظم خان کی وائی کیٹیگری کی سکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔
اعظم خان کی سیکورٹی واپس لینے کے بارے میں رام پور کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈاکٹر سنسار سنگھ نے کہا کہ جمعرات کو سکیورٹی ہیڈ کوارٹر سے ایک خط موصول ہوا ہے، جس میں اس بات کا ذکر تھا کہ رام پور کے سابق رکن اسمبلی اعظم خان کو پہلے سے فراہم کردہ وائی زمرہ کے حفاظتی نظام کو برقرار رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ اس حکم کی تعمیل میں ان کی وائی زمرہ کی سیکورٹی واپس لے لی گئی ہے۔ ان کے ساتھ تین بندوق بردار اور ایک گارڈ ان کی رہائش گاہ پر 24 گھنٹے تعینات تھے۔ تمام سیکورٹی پولیس اہلکاروں کو واپس بلا کر رام پور پولیس لائن میں مطلع کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: Azam Khan On Z category security: اعظم خان نے زیڈ سکیورٹی کا مطالبہ کیا