پولیس اہلکاروں کو تھکان کا احساس کم سے کم ہو اس کے لئے ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں سماجی کارکنان نے ایک خاص پہل کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کے درمیان چائے اور پھل تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ ایسے نازک وقت میں یہ چھوٹی کوششیں سماج میں مثبت تبدیلی کے لئے کافی اہمیت کی حامل ہیں۔ دیکھیئے یہ رپورٹ۔
یہ خاموشی اس بات کا صاف اشارہ دے رہی ہے کہ ہم بھارت کے لوگ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے پورے طور پر متحد ہیں۔ مکمل لاک ڈاؤن میں جہاں اسکول، کالجز، سرلاری و پرائیویٹ دفاتر اور مارکیٹ مکمل طور پر بند ہیں تو وہیں پولیس اہلکار اپنی ڈیوٹی پر بدستور نہ صرف تیعنات ہیں بلکہ عام دنوں کے مقابلے زیادہ مستعدی کے ساتھ اپنی ڈیوٹیاں ادا کر رہے ہیں۔
ایسے میں پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرنے کے مقصد سے آج رامپور کے کچھ سماجی کارکنان نے ایک خاص پہل کرتے ہوئے ان کے درمیان چائے اور پھل تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔
ہمارے خیال میں یہ ایک اچھی پہل ہے۔ اس کو دیگر مقامات پر بھی اپنانا چاہئے۔ تاکہ پولیس کے متعلق جو منفی سوچ عوام کے ذہنوں میں گھر کر گئی ہے اس کو تبدیل کیا جا سکے۔ ساتھ ہی پولیس اور عوام کے درمیان ایسا تال میل قائم ہو کہ کورونا جیسی مہلک بیماری سے لڑنے میں بھی مضبوطی بھی فراہم ہوسکے۔