ETV Bharat / state

وکاس دوبے پر اب 5 لاکھ روپے کی انعامی رقم - شاطر بدمعاش وکاس دوبے کی گرفتاری

ریاست اترپردیش کے ضلع کانپور میں آٹھ پولیس اہلکار کے قتل کا کلیدی ملزم ہسٹری شیٹر وکاس دوبے کی گرفتاری پر انعامی رقم ڈھائی لاکھ روپئے سے بڑھا کر 5 لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔

بدنام زمانہ وکاس دوبے پر اب 5 لاکھ روپئے کا انعامی رقم

author img

By

Published : Jul 8, 2020, 6:11 PM IST

اڈیشنل چیف سکریٹری اونیش اوستھی نے بدھ کو یہاں بتایا کہ چوبے پور کے بکرو گاؤں باشندہ وکاس دوبے کو گرفتار کرنے یا اس کی صحیح اطلاع دینے پر اب پانچ لاکھ روپئے کی رقم بطور انعام دی جائےگی۔چھ دنوں کے اندر یہ تیسری بار ہےجب حکومت نے شاطر بدمعاش وکاس دوبے کی گرفتاری پر انعامی رقم میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔ اس سے پہلے اس پر 25 پھر 50ہزار اور اس کے بعد ڈھائی لاکھ روپئے کے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔

پولیس کی تقریبا 50ٹیمیں اترپردیش کے علاوہ دیگر ریاستوں میں وکاس کی تلاش میں مشغول ہیں۔ اس کے تین ساتھیوں کو پلیس نے اب تک مڈھ بھیڑ میں ہلاک کردیا ہے جبکہ دو خواتین سمیت پانچ افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

کانپور کے ایس ایس پی دنیش کمار پی نے انعام کی رقم کے ضمن میں پوچھے گئےسوال پر کہاکہ انعام کی رقم بڑھانے کا فیصلہ لکھنؤ پولیس دفتر سے ہوتا ہے لیکن شاطر بدمعاش کی گرفتاری اور اس کو انجام تک پہنچانے کے لئے پولیس کسی بھی حد تک جائے گی اور اسے جلد ہی قانون کے شکنجے میں جکڑ لیا جائےگا۔

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ جمعرات اور جمعہ کی دیر رات چوبے پور کے بکرو گاؤں می قتل کی کوشش کے معاملے میں وکا س دوبے کو گرفتار کر نے گئی پولیس ٹیم پر بدمعاشوں نے فائرنگ کر دی تھی۔ اس واردات میں ڈی ایس پی بلہور دویندر کمار مشر سمیت 8پولیس اہلکار مارے گئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.