ETV Bharat / state

Constable Latter to SP کانسٹیبل کا اے ایس پی کو دل چھونے والا خط - کانسٹیبل نے انوکھے انداز میں چھٹی مانگی

مہاراج گنج کے ایک کانسٹیبل کا اے ایس پی کو چھٹی کے لیے لکھا گیا خط سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ خط میں کانسٹیبل نے اپنی پریشانی کوانتہائی شائستہ اندازمیں بیان کیا اورچھٹی دینے کی درخواست کی ہے۔ ای ٹی وی بھارت وائرل خط کی تصدیق نہیں کرتا۔UP Police Constable Wrote a Latter To The SP

کانسٹیبل کا ایس پی کودل چھونے والا خط
کانسٹیبل کا ایس پی کودل چھونے والا خط
author img

By

Published : Jan 9, 2023, 3:33 PM IST

مہاراج گنج:اترپردیش کے ضلع مہاراج گنج میں تعینات ایک کانسٹیبل نے اے ایس پی سے انوکھے انداز میں چھٹی مانگی کانسٹیبل کی جانب سے چھٹی کے لیے لکھی گئی درخواست سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ UP Police Constable Leave Letter کانسٹیبل نے لکھا ہے کہ گزشتہ ماہ اس کی شادی ہوئی تھی۔ اسے چھٹی نہیں مل رہی تھی اس لیے اس کی بیوی ناراض ہوگئی ہے۔ فون کرنے پر بیوی کال موصول کرنے کے بعد بغیر بات کیے موبائل اپنی ماں کو دے دیتی ہے، برائے مہربانی چھٹی مظور کریں۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے کانسٹیبل گورو چودھری کی جانب سے لکھی گئی درخواست پر 5 دن کی چھٹی منظور کر دی گئی ہے۔

کانسٹیبل کا ایس پی کودل چھونے والا خط
کانسٹیبل کا ایس پی کودل چھونے والا خط

مہاراج گنج ضلع میں بھارت۔نیپال سرحد کے نوتنوا تھانہ علاقے کے پی آر وی میں تعینات کانسٹیبل کا تعلق 2016 بیچ سے ہے۔ وہ ماؤ ضلع کا رہنے والا ہے۔ کانسٹیبل گورو چودھری کی گزشتہ ماہ شادی ہوئی تھی۔ وداعی کے بعد بیوی کو گھر پر چھوڑ کر ڈیوٹی پر چلا گیا۔

کانسٹیبل نے بیوی کو یقین دلایا تھا کہ وہ بھانجے کی سالگرہ پر ایک ہفتے کی چھٹی لے کر آئے گا لیکن بیوی اس کا فون نہیں موصول کر رہی ہے۔ اس کے بعد کانسٹیبل گورو چودھری نے اپنے بھتیجے کی سالگرہ پر 7 دن کی چھٹی مانگی ہے۔

کانسٹیبل کے اس خط کے بعد ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آتش سنگھ نے 5 دن کی چھٹی منظور کر دی ہے، چھٹی منظور ہوتے ہی سپاہی اپنی بیوی سے کیا گیا وعدہ پورا کرنے گھر کی طرف روانہ ہوا۔

مہاراج گنج ضلع کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آتش کمار سنگھ نے کہا کہ ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کی چھٹی ان کی ضروریات کے مطابق منظور کی جاتی ہے۔ اس بات پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے کہ تعطیل کی وجہ سے امن کے نظام میں کوئی خلل نہ پڑے۔ دوسری جانب نوتنوا تھانہ علاقے کے پی آر وی میں تعینات کانسٹیبل گورو چودھری کو بھی ان کی درخواست کی بنیاد پر 5 دن کی سی ایل کی منظوری دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.