ETV Bharat / state

پاکستان کی جیت کا جشن منانے پر 7 افراد کے خلاف غداری کا مقدمہ درج - پاکستان کی جیت کا جشن منانے والوں پر غداری کا مقدمہ درج ہوگ

بھارت اور پاکستان کے مابین کرکٹ میچ میں پاکستانی ٹیم کی جیت کا مبینہ طور پر جشن منانے کے الزام میں 7 افراد کے خلاف اترپردیش میں ملک سے غداری کے تحت مقدمات درج کئے گئے۔ ان لوگوں نے پاکستان کی جیت کی خوشی پر سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کیا تھا۔

پاکستان کی جیت کا جشن منانے والوں پر غداری کا مقدمہ درج ہوگا

author img

By

Published : Oct 28, 2021, 7:29 PM IST

اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے گزشتہ 24 اکتوبر کو دبئی میں پاکستان اور انڈیا کے مابین ہونے والے میچ میں پاکستان کی فتح کا اترپردیش میں جشن منانے والوں کے خلاف ملک سے غداری کے سخت قانون کے تحت کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلی یوگی ادیتہ ناتھ نے تمام اضلاع کے اعلی افسران کو یہ حکم جاری کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں پورے اترپردیش میں ابھی تک سات افراد کے خلاف مقدمے درج کرکے کاروائی کی گئی۔

واضح رہے کہ آگرہ کے جگدیش پورہ تھانہ میں بی جے پی رہنماؤں کے ذریعے آگرہ کے آر بی ایس انجینئرنگ کالج میں تعلیم حاصل کر رہے تین کشمیری طلبا کے خلاف تحریر دی گئی، جس پر پولیس نے ایف آئی آر درج کرتے ہوئے تینوں کشمیری طالب علموں کو گرفتار کر لیا۔ تازہ اطلاعات کے مطابق ان پر ملک سے غداری کی سخت دفعات کے تحت بھی کاروائی کی جا رہی ہے۔ ان طالب علموں پر دفعہ 153 اے 505(1)بی اور آئی ٹی ایکٹ کی دفعہ 66 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ آج انہیں مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ واٹس ایپ اسٹیٹس اسکرین شاٹ اور واٹس ایپ چیٹ سمیت متعدد ڈیجیٹل ثبوت اکٹھا کیے گئے ہیں، جسے کورٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

اسی طرح اترپردیش کے بدایوں ضلع کہ فیض گنج تھانہ میں نیاز کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ الزام ہے کہ نیاز نے فیس بک اکاؤنٹ پر پاکستان کے کرکٹ میچ کے جیت کی حمایت میں پوسٹ اپلوڈ کی تھی، جس کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔اسی طرح سیتاپور کے رام پور متھورا تھانے میں فیس بک پر پاکستان کی جیت پر تبصرہ کرنے والے مشرف کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیا۔

وہیں بریلی کے عزت نگر میں ایک شخص نے واٹسپ پر پاکستان کی جیت کی حمایت میں اسٹیٹس لگایا تھا۔ عزت نگر تھانے میں ایک دوسرے شخص کے خلاف بھی کیس درج کیا گیا ہے۔ اترپردیش حکومت نے تمام اضلاع سے پاکستان کے کرکٹ میچ جیتنے کی خوشی منانے والوں کی رپورٹ طلب کی ہے۔ اس پر ڈی جی پی مکل گوئل نے تمام اضلاع کی پولیس کو سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیر اعلی یوگی آدیتہ ناتھ کے دفتر سے ایک ٹویٹ شیئر کرتے ہوئے اطلاع دی گئی ہے کہ جن لوگوں نے پاکستان کی جیت کی حمایت میں جشن منایا ہے ان پر ملک سے غداری کرنے کا مقدمہ درج کیا جائے گا اور اس کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.