ETV Bharat / state

سیکٹر 45 جھگیوں کے مکین سرکاری امداد کے منتظر

نوئیڈا میں کورونا وائرس اور سرکاری لاک ڈاؤن کے دوہفتے گزرنے کے باوجود عوام اب تک سرکاری امداد کے منتظر ہیں۔

بھوک سے بے حال سیکٹر 45 جھگیوں کے مکیں سرکاری امداد کے منتظر

author img

By

Published : Apr 11, 2020, 8:28 PM IST

Updated : Apr 11, 2020, 10:04 PM IST

اترپردیش کے نوئیڈا میں عام لوگ حکومت کی جانب سے دئے جانے والے راشن کے انتظار میں ہیں۔

انتظامیہ و حکومت صرف اعلانا ت کررہی ہیں لیکن ایسے بھی عوام ہیں جن تک ابھی تک مدد نہیں پہنچ سکی ۔جھگی جھوپڑی والے راہ دیکھ رہے ہیں ۔ لیکن کوئی بھی نہیں پہنچا ۔افراد شدید ذہنی وجسمانی اذیت کاشکار ہیں۔

بھوک سے بے حال سیکٹر 45 جھگیوں کے مکیں سرکاری امداد کے منتظر

صرف مخیر حضرات کی طرف سے تھوڑی بہت امداد مل سکی ۔امداد کا ڈیٹا جمع کئے ہفتہ گزر گیا مگر کسی کو کچھ نا ملا۔

یہ حال ہے قومی راجدھانی دہلی سے متصل نوئیڈا کا جس کا شمار ماڈرن شہر میں ہوتا ہے،یہاں کی انتظامیہ بھی کافی سرگرم اور متحرک ہونے کا دعویٰ کرتی ہے اس کے باوجود جھگی اور جھوپڑی والے کھانے کو ترس رہے ہیں۔

نوئیڈا سیکٹر 45 سوم بازار کے پاس چیت رام اسکول کے پیچھے جھوپڑی کے مکینوں کا یہی حال ہے وہاں پر بلیچنگ پاؤڈر سرکار جانب سے مہیا نہیں کرایا گیا بلکہ واشروم کی جو سہولت تھی وہ بھی واپس لے لی گئی ۔دوسری جانب ان کے پاس راشن بھی نہیں ہے۔

جھوپڑی والوں کا کہنا ہے کہ اتھارٹی کے ملازمین نام لکھ کر لے جاتے ہیں لیکن کوئی دوبارہ واپس نہیں لوٹا ۔ابھی تک کوئی مدد نہیں پہنچی ۔جھوپڑی کے مکینوں کا مطالبہ ہے کہ سب سے پہلے بلیچنگ پاؤڈر اور باتھ روم کا انتظام کرایا جائے جو اتھارٹی والے اٹھا لے گئے،۔

ساتھ ہی ان کے لیے کھانے کا بھی انتظام کیا جائے۔ان جھوپڑیوں میں لوگ بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کام کاج بھی نہیں رہا ،اوپر سے کھانے کے لیے کچھ بھی نہیں۔باہر پولس کا ڈنڈا اور اندر خوف ،ویرانی اور محرومی کا راج۔ایسے میں یہ بے بس جائیں تو جایئں کہاں۔

Last Updated : Apr 11, 2020, 10:04 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.