ETV Bharat / state

Jamaat E Ulema Hin ٹرین میں فائرنگ کرنے والے شخص کے خلاف سخت سزا کا مطالبہ

مظفر نگر کے جمعیت علمائے ہند کے ریاستی سیکرٹری قاری ذاکر حسین نے کہا کہ یہ بہت ہی افسوسناک واقعہ ہے. اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ملک کس راہ پہ جا رہا ہے۔ انہوں نے ٹرین میں فائرنگ کرنے والے شخص کے خلاف سخت سزا کا مطالبہ کیا۔

ٹرین میں فائرنگ کرنے والے شخص کے خلاف کڑی سزا کا مطالبہ

author img

By

Published : Aug 3, 2023, 1:21 PM IST

ٹرین میں فائرنگ کرنے والے شخص کے خلاف کڑی سزا کا مطالبہ

مظفر نگر: ملک میں مسلمانوں کی سب سے بڑی تنظیم جمعیت علمائے ہند نے جیپور سے ممبئی جا رہی ایکسپریس ٹرین کے اندر تعینات سی آر پی ایف کانسٹیبل کے ذریعہ مسلم مسافروں کا قتل کیے جانے پر سخت رد عمل ظاہر کیا۔ مظفر نگر کے جمعیت علمائے ہند کے ریاستی سیکرٹری قاری ذاکر حسین نے کہا کہ جو محافظ تھا، جسے مسافروں کی حفاظت کے لیے ٹین میں تعینات کیا گیا تھا، وہ قاتل بن گیا۔ قاتل نے نام معلوم کر کے مذہبی شناخت کی بنیاد پر نعرہ لگا کر کہا کہ آپ کو اگر رہنا ہے تو آپ کو یہ یہ فلاں کام کرنے ہوں گے۔ فلاں کو آپ کو قبول کرنا پڑے گا۔ یہ عجیب بات ہے۔ بہت افسوسناک بات ہے اور اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ سرکاری پشت پناہی میں زہر گھولا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Protest March Against Nuh Violence نوح تشدد کے خلاف اے ایم یو طلباء کا احتجاجی مارچ

انہوں نے کہا کہ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ دیش کے اندر جو نفرتیں پھیلائی جا رہیں ہیں وہ کتنی جڑے پکڑ چکی ہیں اور اس کے اثرات کہاں تک پہنچ چکے ہیں۔ اس سے ملک کو نقصان ہو رہا ہے۔ ملک کی ترقی رک سکتی ہے۔ عام لوگوں کو نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹرین میں فائرنگ کی واردات میں ملوث شخص کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے تاکہ دوسروں کو اس سے سبق حاصل ہو سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.