اترپردیش کےوزیر مملکت کپل دیو اگروال نے کہا کہ کمبلوں کی تقسیم کا کام وزیر اعلی کے حکم کے مطابق جاری ہے۔ جس میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے جگہ جگہ ضرورت مند لوگوں میں کمبل تقسیم کیے جارہے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ یہ خصوصی پروگرام نیوز پیپر ہاکروں کے لیے یہاں رکھا گیا ہے کیونکہ اخبار کے ہاکرز صبح چار بجے سے پی اخبار کو گھروں گھر پہنچانے کا فریضہ انجام دیتے ہیں اور ان کے پاس سردی سے بچنے کے لیے لیے کچھ خاص نہیں ہوتا ہے لیکن پھر بھی وہ سردیوں میں اپنا کام بخوبی کرتے رہتے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ضلع میں کوئی بھی شخص ایسا نہ ہو جس کی موت کی وجہ سردی ہو اس لیے پورے ضلع کا انتظامیہ اس کام میں مصروف ہے موت ایک فطری عمل ہے لیکن ضلع مظفر نگر میں ابھی تک کوئی شخص سردی کی وجہ سے فوت نہیں ہوا ہے۔
اس دوران سٹی مجسٹریٹ اتول کمار بھی اے ڈی ایم انتظامیہ امیت سنگھ کے ساتھ موجود تھے۔