ETV Bharat / state

UP Municipal Elections ایم آئی ایم کے امیدوار ذوالفقار سے خصوصی بات چیت

author img

By

Published : May 3, 2023, 4:07 PM IST

Updated : May 3, 2023, 4:44 PM IST

اتر پردیش بلدیاتی انتخابات میں کانٹھ سے مقابلہ کرنے والے آل انڈیا اتحاد المسلمین پارٹی کے امیدوار امیدوار ذوالفقار نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
ایم آئی ایم کے امیدوار ذوالفقار سے خصوصی بات چیت

اتر پردیش میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ 4 مئی کو یعنی کل ہوگی، تمام سیاسی پارٹیوں نے اپنے اپنے امیدواروں کو میدان میں اتارا ہے۔ اگر ہم ضلع مرادآباد نگر پنچایت کانٹھ کی بات کریں تو سماج وادی پارٹی نے اقبال احمد انصاری، بھارتیہ جنتا پارٹی سے راجپال پرجاپتی اور ایم آئی ایم کی طرف سے ذوالفقار میدان میں ہیں۔ تمام امیدوار اپنی جیت کا دعویٰ کر رہے ہیں۔

نگر پنچایت کانٹھ سے آل انڈیا اتحاد المسلمین پارٹی کے امیدوار ذوالفقار نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مقامی لوگوں کا کاروبار درزی اور بُنائی کا ہے۔ مقامی تاجر دوسرے شہروں میں جا کر کاروبار کر رہے ہیں، انتخابات میں جیتنے والے امیدوار کو علاقے کی ترقی کے لیے کام کرنا چاہیے۔ ذوالفقار نے کہا کہ میں عوام کے درمیان جارہا ہوں اور عوام سے ووٹ دینے کی اپیل کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ علاقہ میں اعلیٰ تعلیم کے لیے مفت کوچنگ ہونی چاہیے، کیونکہ لوگوں کے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم دے سکیں۔ اگر تعلیم مفت ہو گی تو بچے آسانی سے اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکیں گے اور جب لوگ پڑھیں گے لکھیں گے تو ترقی خود بخود ہو جائے گی۔

ذوالفقار نے کہا کہ یہ ضروری نہیں کہ تعلیم حاصل کرنے کے بعد آپ کو نوکری ملے، بلکہ تعلیم حاصل کرنے کے بعد آپ کی جیب میں قلم ہونا چاہیے اور آپ کو اس قلم کی طاقت کا علم ہونا چاہیے، میں ان والدین کو بتانا چاہتا ہوں جو والدین اپنے بچوں کو تعلیم نہیں دیتے ہیں، وہ اپنے بچوں کے ساتھ ظلم کر رہے ہیں۔ بچوں کو تعلیم ضرور دینی چاہیے۔ چاہے آپ کی معاشی حالت کچھ بھی ہو لیکن اپنے بچوں کو تعلیم ضرور دلائیں۔ اگر آپ کا بچہ تعلیم یافتہ ہے تو وہ کوئی بھی کاروبار کر سکتا ہے۔ انہوں مزید کہا کہ اگر بھارتیہ جنتا پارٹی کو ختم کرنا ہے تو سب سے پہلے مسلمانوں کو سماج وادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی کو چھوڑنا ہوگا۔ اس کے بعد ہی بھارتیہ جنتا پارٹی ختم ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: UP Municipal Elections اترپردیش بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کی انتخابی مہم اختتام پذیر

Last Updated : May 3, 2023, 4:44 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.