مولانا خالد رشید فرنگی کہا کہ رمضان المبارک کے پہلے جمعہ میں مسلمان بڑی تعداد میں مساجد میں شرکت کرتے ہیں، لیکن کورونا کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر آج مساجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کے لیے صرف پانچ افراد ہی شریک ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ تمام مساجد میں احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے نماز جمعہ ادا کی گئی۔
واضح رہے کہ اترپردیش میں کورونا کے معاملات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، جس کے بعد پوری اترپردیش حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ریاست میں اتوار کے روز ویکینڈ لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا۔
اتوار کے روز اترپردیش کے تمام شہری اور دیہی علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا، ضروری خدمات علاوہ تمام بازار اور دفتر بند رہیں گے۔
اس دن بڑے پیمانے پر سینیٹائزیشن مہم چلائی جائے گی۔