مرادآباد: شہریت ترمیمی قانون کو لے کر ملک میں ایک بار پھر بحث شروع ہو گئی ہے۔ایک دن پہلے ہی وزارت داخلہ کے افسر نے کہا تھا کہ سی اے اے کا نوٹیفکیشن لوک سبھا انتخابات سے ٹھیک پہلے جاری کر دیا جائے گا۔ اس قانون کو لے کر ایک بار پھر بحث شروع ہوگئی ہے۔ ریاست اتر پردیش کے سنبھل سے سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمان ڈاکٹر شفیق الرحمن برق نے شہریت ترمیمی قانون کو لے کر ایک بار پھر بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت ہدف تنقید بنایا۔
رکن پارلیمان ڈاکٹر شفیق الرحمن برق نے کہا ہے کہ ملک چلانے کے لیے محبت ہونی چاہیےنفرت نہیں۔نفرت سے کس کی بھلا ہوئی ہے۔نفرت کی سیاست سے ملک کو نقصان پہنچ رہا ہے۔عام لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اس کے لئے کون ذمہ دار ہے۔آئیے محبت کا پیغام دیں جس کی مدد سے نفرت ختم ہو جائے۔ملک میں اتحاد پیدا کرنے کی کوشش کریں۔
یہ بھی پڑھیں:صوفی اسلامی بورڈ کے قومی ترجمان کاشیس وارثی نے وائرل ویڈیو کی تردید کی
انہوں نے کہاکہ آج ایسی نفرت ہے کہ چھوٹی بات پر لڑکے کو پکڑ کر مارا جاتا ہے۔موب لنچنگ ہو رہی ہے، اب تک ہمارے کتنے لوگ مارے جا چکے ہیں، ہم کسی کو برا نہیں کہنا چاہتے، اگر ان حالات میں کوئی یہ سمجھتا ہے کہ اسے ووٹ مل جائیں گے تو پوری دنیا کی نظریں آپ پر ہیں۔