ETV Bharat / state

Dharam Pal Singh مدارس کے طلبہ کے رجسٹریشن کو آدھار کارڈ سے لنک کرنا لازمی

author img

By

Published : Jul 22, 2023, 1:42 PM IST

میرٹھ میں ریاستی وزیر دھرم پال سنگھ نے ہردوئی میں طلبائے مدارس کے وظیفہ کی کروڑوں کی رقم میں دھاندلی کا معاملہ سامنے آنے کے بعد حکومت طلبہ کے رجسٹریشن کو آدھار کارڈ سے لنک کو لازمی کر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے طلبہ کو فائدہ ہوگا۔

مدارس کے طلباء کے رجسٹریشن کو آدھار کارڈ سے لنک کرنا لازمی

میرٹھ:ریاست اتر پردیش کے ضلع ہردوئی میں پچھلے دنوں مدرسے میں طلباء کے لیے حکومت کی جانب سے دی جانے والی اسکالرشپ میں کروڑوں روپے کی بدعنوانی کا معاملہ سامنے آنے کے بعد ریاستی وزیر دھرم پال سنگھ سینی نے ناراضگی کا اظہار کیا۔ میرٹھ پہنچے وزیر برائے اقلیتی امور اور حج دھرم پال سنگھ سینی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مدارس کے نظام کو بہتر بنانے کے ساتھ طلباء کو دی جانے والی وظیفہ کی رقم کو طلباء کے آدھار نمبر سے لنک کیا جا رہا ہے تاکہ ہردوئی جیسے واقعات دوبارہ نہ پیش آئے۔

ضلع ہردوئی مدارس طلباء کے وظیفہ کی رقم میں کروڑوں روپے کے غبن کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ جانکاری کے مطابق ہردوئی کے مدارس میں 3 کروڑ 60 لاکھ روپے کی اسکالرشپ کا غبن کیے جانے کی بات کہی جا رہی ہے. یہاں طلباء کے جعلی نمبر دکھا کر کروڑوں کے اسکالر شپ ہڑپ کی جارہی تھی ۔ لیکن جیسے ہی اسکالرشپ کے لیے آدھار کارڈ کو لازمی قرار دیا گیا، مدارس کا گھوٹالہ بے نقاب ہوگیا۔

وزیر دھرم پال سنگھ سینی نے آج میرٹھ میں ایک پریس کانفرنس میں ہردوئی کے مدارس میں وظیفہ کی کروڑوں روپے کی رقم کے غبن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کا بھی خواب ہے کہ مسلمانوں کے بچے بھی اعلیٰ تعلیم حاصل کریں خاص کر مدارس کے طلباء کے لیے انہوں نے کہا تھا کہ مدرسوں میں بھی آئی ٹی آئی انجینئرنگ کی تعلیم دیے جانے کے ساتھ مدارس طلباء آئی ایس اور پی سی ایس کے عہدے تک پہنچے.

یہ بھی پڑھیں: Muslim-Led Party Was Neglecte In India اپوزیشن اتحاد میں مسلم پارٹیوں کو نظرانداز کیا گیا

دھرم پال سینی نے کہا کہ کہ مدارس میں بدعنوانی کو روکنے کے لیے ہی طلباء کو دی جانے والی اسکالرشپ کی رقم کو ان کے آدھار کارڈ سے جوڑا جا رہا ہے تاکہ مدارس ہونے والی طلباء کی وظیفہ کی رقم سیدھے طلباء تک پہنچ سکے اس سے طلباء کو تعلیم حاصل کرنے کسی قسم کی دشواریوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.