اتر پردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ کی اہم میٹنگ Uttar Pradesh Madrasa Board Meeting میں مدارس میں ہونے والی تعلیم کو مزید معیاری Standard Education بنانے کے تحت این سی ای آر ٹی کے نصاب کے نفاذ Implementation of NCERT Curriculum کے ساتھ ساتھ اساتذہ کو تربیت دینے پر بھی زور دیا گیا۔ اسی کے ساتھ دیگر تعلیمی بورڈ کی طرح مدارس میں بھی جدید تعلیم Modern Education in Madrasa دینے کے لیے کئی اہم فیصلے لئے گئے۔
عربی فارسی مدارس کو جدید تکنیک سے جوڑتے ہوئے مدرسہ جدید کاری اسکیم Madrasa Modernization Scheme کے تحت اسمارٹ کلاسز و اسٹرانومی، ای بک بینک، ای لائبریری E-library جیسی سہولیات دینے زور دیا گیا۔ گرمی اور سردی میں مدارس میں تعطل کے ایام پر بحث ہوئی اور اس کی میعاد کو متعین کرنے کی جانب غور و فکر ہوئی۔
این سی ای آر ٹی کی کتاب NCERT Books وقت پر مہیا ہو، اس کے لیے بھی اہم فیصلے لئے گئے۔ ساتھ ہی مدارس کو گرانٹ پر لینے کے لئے بھی بورڈ کے اراکین چیئرمین نے رضامندی کا اظہار کیا اور اتر پردیش حکومت و انتظامیہ کو مکتوب روانہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ میٹنگ میں لیے گئے فیصلے پر اقدامات جاری ہیں جن مضامین کو لازمی قرار دیا گیا تھا لیکن مدارس انتظامیہ Madrassa Administration کو اس پر اعتراض ہے۔ اس پر بھی غور و فکر کیا جائے گا اور بیٹھ کر مسائل حل کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: یوپی مدرسہ بورڈ جلدی ہی موبائل اپلیکیشن لانچ کرے گا
انہوں نے کہا کہ مدارس کے طلبا Madrasa Students کو بورڈ کی مارکشیٹ کی بنیاد پر پاسپورٹ بنوانے میں پریشانی آرہی ہیں، جس کے حل کے لیے مدرسہ بورڈ کی جانب سے پاسپورٹ دفتر کو بھی اس سلسلے میں مکتوب روانہ کیے جائیں گے۔