میرٹھ: ریاست اتر پردیش میں مدرسہ بورڈ امتحانات کی شروعات آج سے ہو گئی ہے۔ 17 مئی سے ہونے والے امتحانات کے لیے صوبہ میں قریب ایک لاکھ سے زائد طلبہ حصہ لے رہے ہیں۔ امتحان میں نقل کو روکنے کے لیے حکومت اور محکمے کی جانب سے سی سی ٹی وی اور ویب کاسٹ کے ذریعے نظر رکھی جا رہی ہے۔ ریاست اتر پردیش کے 73 اضلاع میں کل 539 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ ان سبھی مراکز میں آج سے امتحانات کی شروعات کے ساتھ ہی مدرسہ بورڈ کے زمین پر بیٹھ کر امتحان نہ دینے کے داعوے بھی غلط ثابت ہو رہے ہیں۔
منشی مولوی کامل عالم اور فاضل درجات کے لیے یو پی مدرسہ بورڈ امتحانات کی شروعات آج سے ہو گئی ہے۔ میرٹھ کی بات کریں تو شہر میں صرف دو مراکز قائم کیے گئے ہیں، جن میں سینکڑوں کی تعداد میں طلباء و طالبات امتحان دے رہے ہیں۔ شہر میں بنائے گئے دو مراکز میں منصبیہ عربی کالج اور نیشنل انٹر کالج میں شامل ہے۔ تاخیر سے شروع ہوئے امتحان سے جہاں منتظمین میں ناراضگی دیکھی جا رہی ہے۔
امتحان میں طلباء کے لیے فرنیچر مہیا کرانے کے اعلان کے باوجود طلباء زمین پر بیٹھ کر امتحان دے رہے ہیں، جب کہ یوپی مدرسہ تعلیمی بورڈ نے امتحان سے قبل دعویٰ کیا تھا کہ کوئی طالب علم زمین پر بیٹھ کر امتحان نہیں دیں گے۔ وہیں میرٹھ کے منصبیہ عربی کالج میں امتحان دے رہی تمام طالبات فرش پر بیٹھ کر امتحان دینے کو مجبور ہیں۔
تاخیر سے امتحان ہونے پر مدرسہ منتظمین سے سخت الفاظ میں ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ منتظمین کا کہنا ہے تاخیر سے امتحان ہونے پر اس کے نتائج میں دیری ہوگی، ایسے میں مدارس کے طلباء کو یونیورسٹی یا دوسرے ادارے میں داخلہ نہیں ملے گا، کیوں کہ تب تک تمام جگہوں پر داخلے بند ہوچکے ہوں گے۔ یوپی مدرسہ بورڈ امتحانات میں انتظامات کو لیکر پہلے بھی سوال اٹھتے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: