ETV Bharat / state

اترپردیش میں خوردنی تیل کی ذخیرہ اندوزی کی حد مقرر

اترپردیش حکومت کی جانب سے خوردنی تیل کی قیمتوں پرکنٹرول پانے کے لیے اس کی ذخیرہ اندوزی کی حد مقرر کی گئی ہے۔ سرکاری ترجمان کا کہنا ہے اسٹاک کی حد کا اثر اتر پردیش میں جلد ہی نظر آئے گا۔

up-imposes-stock-limit-on-storage-of-edible-oils
اترپردیش میں خوردنی تیل کی ذخیرہ اندوزی کی حد مقرر
author img

By

Published : Oct 27, 2021, 6:02 PM IST

اترپردیش حکومت نے تہوار کے موسم میں خوردنی تیل کی قلت کو کم کرنے کی کوشش کے تحت خوردنی تیل کی ذخیرہ اندوزی کی حد مقرر کی ہے۔ ایک سرکاری ترجمان نے کہا کہ اتر پردیش اس طرح کے اعلان کرنے والی پہلی ریاست ہے۔ اس سلسلے میں اکتوبر کے شروعاتی دنوں میں ہی ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا جس میں مختلف اسٹیک ہولڈرز کے لیے 1-25 ٹن کی حد میں اسٹاک کی حد مقرر کی گئی تھی۔

ترجمان نے کہاکہ "8 ستمبر کو مرکز نے تمام ریاستوں کو خط لکھا اور ان سے کہا کہ وہ مصنوعی قلت اور خوردنی تیل کی بلند قیمتوں کے خلاف کارروائی کریں۔ اتر پردیش حکومت نے مختلف زمروں جیسے کہ خوردہ فروش، تھوک فروش کو مطلع کرتے ہوئے ذخیرہ کی حد مقرر کی ہے۔'

دوسری ریاستیں جیسے ہریانہ، گجرات اور راجستھان بھی اسی طرح کا نوٹیفکیشن جاری کرنے والے ہیں۔

گزشتہ ہفتے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ منافع خوری، ذخیرہ اندوزی اور کھانے پینے کی اشیاء پر مصنوعی قیمتوں میں اضافے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کریں تاکہ لوگوں کو تہوار کے موسم میں مناسب نرخوں پر خوراک اور خوردنی تیل مل سکے۔'

ایک سرکاری ترجمان نے کہا کہ اسٹاک کی حد کا اثر اتر پردیش میں جلد ہی نظر آئے گا۔'

انہوں نے کہاکہ "کورونا کی وجہ سے تیل کی پیداوار میں کمی آئی تھی، تاہم اب حالات معمول پر آرہے ہیں، ہمیں امید ہے کہ قیمتیں بھی نیچے آئیں گی۔ اسٹاک کی حد کا اثر جلد ہی پورے اتر پردیش کے بازاروں میں نظر آئے گا۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.