رپورٹ آنے تک، وہ اس بارے میں الجھے رہے کہ وزیر صحت کی رپورٹ کیا آئے گی اور انہیں خود ساختہ تنہائی میں تو نہیں جانا پڑے گا۔
تاہم، وزیر صحت کی رپورٹ منفی آئی ہے اور نوئیڈا میں جوکورونا کے بڑے خطرے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا تھا، اس پر قدغن لگ گیا۔
گذشتہ روز نوئیڈا میں اس وقت ہلچل مچ گئی، جب یوپی کے وزیر صحت جئے پرتاپ سنگھ، جن کے بالی ووڈ گلوکارہ کنیکا کپور کی پارٹی میں شرکت کی خبر آئی، کیونکہ انہوں نے نوئیڈا میں یوپی حکومت کے تین برس مکمل ہونے پر پریس کانفرنس بھی کی تھی اور پروگرام میں بھی شریک ہوئے تھے۔
نو ئیڈا میں ہوئے پروگرام میں تین اراکین اسمبلی، 50 سے زیادہ صحافی، ڈی ایم اور دیگر سرکاری عملہ موجود تھا۔ سبھی خوف وہراس میں مبتلا تھے۔
تینوں اراکین اسمبلی نے بھی خود ساختہ تنہائی اختیار کرلی ہے۔ ہفتے کے روز وزیر موصوف کے پورے کنبے کا نمونہ لیا گیا ہے۔ فی الحال انہوں نے اپنے آپ کو خود ساختہ تنہائی میں قید رکھا ہوا ہے۔
ہم آپ کو بتادیں کہ ریاست میں وزیر ریاست جئے پرتاپ سنگھ نے ریاست میں کورونا وائرس انفیکشن ایمرجنسی کے باوجود بالی ووڈ گلوکارہ کنیکا کپور کی موجودگی میں ایک پارٹی میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ شرکت کی تھی۔ صرف یہی نہیں ، انہوں نے حکومت کے بہت سے پروگراموں میں بھی حصہ لیا، جس میں وزیر اعلیٰ کے ساتھ دیگر وزراء اور عہدیدار بھی موجود تھے۔
اس دوران، کورونا وائرس کے انفیکشن کو مکمل طور پر قابو کرنے کے لئے پروٹوکول جاری کیے گئے۔ اس دوران، خود وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ بھیڑ سے بچنے کے لئے مستقل مشورہ دے رہے تھے۔ اس کے باوجود ریاست کے صحت وزیر جئے پرتاپ سنگھ نے 14 مارچ کو اہل خانہ کے ہمراہ ڈالی باغ کالونی میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی۔ اس پارٹی میں بہت سے وی وی آئی پیز بھی شامل تھے۔ ان کے ہمراہ بیوی اور دو بچے بھی تھے۔
وزیر صحت نے خود اس کو قبول کیا ہے اور پورے کنبے کو گھر میں تنہائی میں رکھا ہوا ہے۔