غازی آباد میں ایک دیگر مشتبہ شخص کو دہلی کے رام منوہر لوہیا ہسپتال میں شفٹ کیا گیا ہے۔
ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت نے کہا کہ 'ابھی ریاست کے تمام اضلاع میں 820 بستروں کو آئیسولیشن کے لیے مختص کیا جاچکا ہے۔ متعدد میڈیکل کالجوں میں بھی ضرورت پڑنے پر آئیسولیشن سہولت دستیاب کرنے کا نظم کیا گیا ہے۔ ابھی تک ہند۔نیپال سرحد پرتقریبا 10 لاکھ افراد کی اسکریننگ کی جاچکی ہے'۔
انہوں بتایا کہ بیرون ممالک سے آنے والے 7684 مسافروں کی چیکنگ کی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ریاست کےمختلف مقامات سے تقریبا 175 نمونے جانچ کے لیے بھیجے گئے ہیں۔جن کی رپورٹ منفی میں آئی ہے۔آگرہ کے چھ افراد اور غازی آباد کے ایک شخص جس کے اندر کورونا وائرس ہونے کا شک ہے اسے دہلی کے صفدر گنج ہسپتال اور آر ایچ ایل ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
اس ضمن میں عوام کے پریشان اور دہشت میں ہونے پر انہوں نے کہا کہ یہ متعدی بیماری نہیں ہے ۔پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے حکومت نے اس ضمن میں متأثر کن اقدام کیے ہیں۔
اس موقع پر متعدی بیماریوں کے ڈائرکٹر ڈاکٹر متھلیش چترویدی نے کہا کہ' ہم وائرس کی روک تھام پر کام کررہے ہیں۔اور اس سے متأثرہ افراد سے ربطہ میں آنے والی ہر چیز کو اچھی طریقے سے صاف کرلیں'ڈائرکٹر نے عوام سے کہا کہ احتیاط کے طور پر ایسی چیزوں کو چھونے سے پرہیز کیجئے اور ہاتھوں کو پابندی سے صاف کرتے رہئے۔چھینکتے وقت ماسک اور دستی کااستعمال کریں۔اور بھیڑ بھاڑ والے علاقوں میں جانے سے پرہیز کریں۔
اترپردیش حکومت نے کس بھی قسم کے مشتبہ کورونا وائرس کے کیس سے نپٹنے کے لیے 27 جنوری کو ہی پیشگی طور پر افسران کو ہدایت دے کر ہر ضلع کے ہسپتالوں میں 10 بستروں کا آئیسولیشن وارڈ تیار کرنے کا حکم دیا تھا ۔اب مرکز کے نئی ہدایات کے بعد بیرون ممالک سے آنے والے تمام مسافروں کی ائیرپورٹ پر ہی چیکنگ کی جارہی ہے ۔اس سے قبل صرف 12 ممالک سے آنے والے مسافروں کی ہی ائیرپورٹ پر چیکنگ کی جارہی تھی۔