ETV Bharat / state

یوپی حج کمیٹی کا دفتر اموسی ایئرپورٹ کے قریب حج ہاؤس میں منتقل - حج کمیٹی کا دفتر منتقل

UP Haj Committee Office Shifted to Haj House: یوپی حج کمیٹی کا دفتر حج ہاؤس میں منتقل کردیا گیا ہے۔ لکھنؤ کے مرکز میں واقع ریاستی حج کمیٹی کے دفتر سے عوام کو آسانی ہوتی تھی لیکن اب اموسی ایئرپورٹ سے دو کلومیٹر فاصلے پر واقع حج ہاؤس میں حج کمیٹی کے دفتر کو منتقل کر دیا گیا ہے۔ اب عازمین حج کو تمام تر کام حج ہاؤس جا کر ہی کرانے ہوں گے۔ جس میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

UP Haj Committee Office Shifted to Haj House

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 29, 2023, 11:58 AM IST

لکھنؤ: اتر پردیش حج کمیٹی کا دفتر لکھنؤ کے 10 ودھان سبھا روڈ سے منتقل ہو کر لکھنؤ کے سروجنی نگر علاقہ میں واقع مولانا علی میاں میموریل حج ہاؤس شفٹ کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ اتر پردیش حج کمیٹی کے ذریعہ 30 ستمبر 2023 کو ایک میٹنگ طلب کی گئی تھی جس میں ریاستی حج کمیٹی کے دفتر کے منتقل کرنے کی قرارداد منظور ہوئی تھی۔ اسی کے پیش نظر ریاستی حج کمیٹی کے سکریٹری ایس پی تیواری نے ایک سرکلر جاری کر کے سبھی محکموں کو اطلاع دی ہے کہ ریاستی حج کمیٹی کا دفتر ودھان سبھا روڈ سے منتقل ہو کر مولانا علی میاں میموریل حج ہاؤس شفٹ کر دیا گیا ہے۔ اب حج کے تمام تر دستاویزات کاغذات اور کارروائی اموسی ایئرپورٹ کے قریب حج ہاؤس سے ہی ہوگی۔ تمام افسران، ملازمین اور چیئرمین مولانا علی میاں حج ہاؤس میں ہی اپنے دفتر سے کام کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

UP Haj Shifted to Haj House یوپی کے حج محکمہ کا دفتر حج ہاؤس منتقل، وزیر اعلیٰ کی سکیورٹی کو خطرہ مانا جارہا تھا

حج کمیٹی نے ریاستی حج کے دفتر کو تبدیل کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ اس پر دو طرح کے ردعمل بھی سامنے آئے ہیں۔ ماہرین کہتے ہیں کہ ریاست بھر سے سفر حج پر جانے والے عازمین کو اب مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ لکھنؤ کے مرکز میں واقع ریاستی حج کمیٹی کے دفتر سے عوام کو آسانی ہوتی تھی لیکن اب اموسی ایئرپورٹ سے دو کلومیٹر فاصلے پر واقع حج ہاؤس میں حج کمیٹی کے دفتر کو منتقل کر دیا گیا ہے۔ اب عازمین حج کو تمام تر کارروائیاں حج ہاؤس جا کر ہی کرانی ہوگی۔ جس میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ کیونکہ حج ہاؤس کے اطراف میں ضروری ساز و سامان خریدنے کی دکانیں بھی میسر نہیں ہیں۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق حج کمیٹی کا کہنا ہے کہ ودھان سبھا روڈ پر واقع دفتر ملازمین کے بیٹھنے کے لیے ناکافی تھا اور اس کی ایک عمارت خستہ ہو چکی تھی۔ نیچے میٹرو اسٹیشن ہے۔ جس کی وجہ سے اس کی تعمیرِ نو ممکن نہیں تھی۔ یہی وجہ ہے کہ دفتر کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ بھی اطلاع ملی ہے کہ ریاستی حج کمیٹی کے چیئرمین محسن رضا کی تجویز تھی کہ لوک بھون سے متصل حج کمیٹی کا دفتر ہے جس میں وزیراعلیٰ روزانہ اپنے دفتری کام کاج کے لیے جاتے ہیں اور ان کی سکیورٹی کے پیش نظر ریاستی حج کمیٹی کا دفتر تبدیل کیا جا رہا ہے اب یہ حج ہاؤس میں ہی تمام تر کام انجام دیے جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.