لکھنؤ: ریاست اتر پردیش میں مدارس کے سروے کے بعد ریاستی حکومت نے اتر پردیش کے سرحدی اضلاع میں واقع غیر تسلیم شدہ مدارس کی آمدنی کے ذرائع کے چھان بین کرنے کا فیصلہ کیا۔ یوپی حکومت کے ذریعہ کرائے گئے سروے میں زیادہ تر سرحدی مدارس نے زکوٰۃ کو اپنی آمدنی کا ذریعہ بتایا ہے۔ اب پتہ چلے گا کہ سرحد کے 1500 سے زائد غیر تسلیم شدہ مدارس کو یہ زکوٰۃ (عطیہ) کہاں سے موصول ہورہی ہے۔ خاص طور پر نیپال کے سرحد پر واقع اضلاع کے غیر تسلیم شدہ مدارس کی آمدنی کی تحقیقات کی رپورٹ کا مطالعہ کیا جائے گا۔
تاہم یوگی حکومت کے اقلیتی بہبود کے وزیر مملکت دانش آزاد انصاری نے بتایا کہ مدرسہ سروے کرایا گیا ہے۔ اس میں کل 11 نکات تھے جو مدارس کے نصاب سے متعلق تھے، جن میں مدارس کے بنیادی ڈھانچے اور مدارس کی آمدنی کے ذرائع شامل تھے۔ UP government to investigate income source of unrecognized Madrassas
دانش انصاری نے کہا کہ مدرسہ سروے کے ان 11 نکات میں پوچھا گیا تھا کہ مدارس میں کام کرنے والے اساتذہ کو تنخواہ کہاں سے دی جا رہی ہیں؟ اس کے لیے آمدنی کہاں سے ہو رہی ہے اس کی الگ سے جانچ ین کرنے کی ضرورت نہیں ہے، ریاستی حکومت نے سروے کرانے کا فیصلہ لیا، مدارس کی آمدنی بھی ان میں سے ایک ہے، یہ سروے کا ایک حصہ ہے اور جب رپورٹ آگئی ہے تو ہم اس پر میٹنگ کریں گے۔ حکومتی سطح پر ہمارے سماج، برادری اور ہمارے نوجوانوں کی تعلیم کے لیے جو بھی بہتر ہوگا، یوگی حکومت اسی سمت آگے بڑھے گی۔ سب کا ساتھ سب کا وکاس یوگی سرکار اس نعرے پر کام کر رہی ہے۔
سدھارتھ نگر، بلرام پور، لکھیم پور کھیری، مہاراج گنج، بہرائچ اور شراوستی، اتر پردیش کے وہ اضلاع ہیں، جن میں سے مدارس زیر تفتیش ہیں۔ ان تمام مدارس میں یہ دیکھا جائے گا کہ وہ کہاں سے زکوٰۃ وصول کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سروے میں، زیادہ تر سرحدی مدارس نے زکوٰۃ کو اپنی آمدنی کا ذریعہ بتایا ہے۔ اب پتہ چلے گا کہ سرحد کے 1500 سے زائد غیر تسلیم شدہ مدارس کو یہ زکوٰۃ کہاں سے مل رہی ہے۔ اس کے لیے جلد ہی حکومتی سطح پر اجلاس منعقد کیا جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ حکومت کو ریاست میں غیر تسلیم شدہ مدارس کے سروے کی رپورٹ موصول ہوئی ہے۔ سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ تقریباً ساڑھے آٹھ ہزار مدارس ایسے ہیں جنہیں تسلیم نہیں کیا گیا۔ ان میں سے 7.64 لاکھ سے زیادہ بچے زیر تعلیم ہیں۔ سروے کرنے کے دوران اخراجات کے انتظامات کے بارے میں پوچھے جانے پر 90 فیصد نے عطیات کے بارے میں بتایا۔ حکومت کی نیت یہ ہے کہ زکوٰۃ کا ذریعہ بھی معلوم ہو۔
یہ بھی پڑھیں: Danish Azaad on Madrasas Survey مدرسہ سروے کی بنیاد پر کوئی کاروائی نہیں ہوگی، دانش آزاد