ETV Bharat / state

راہل اور پرینکا گاندھی کو ملی لکھیم پور جانے کی اجازت

اتر پردیش حکومت نے کانگریس رہنما راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی سمیت پانچ کو لکھیم پور کھیری جانے کی اجازت دے دی ہے۔

راہل اور پرینکا گاندھی
راہل اور پرینکا گاندھی
author img

By

Published : Oct 6, 2021, 1:43 PM IST

کانگریس رہنما راہل گاندھی، چھتیس گڑھ و پنجاب کے وزرائے اعلیٰ بھوپیش بگھیل اور چرنجیت چننی لکھیم پور کھیری تشدد میں ہلاک ہونے والے کسانوں کے اہل خانہ سے ملنے لکھنؤ روانہ ہو گئے ہیں۔ ریاستی حکومت نے انہیں لکھیم پور کھیری جانے کی اجازت بھی دی ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

راہل گاندھی، بھوپیش بگھیل اور چرنجیت سنگھ چننی لکھیم پور کھیری تشدد متاثرین کے خاندانوں سے ملنے کے لیے لکھنؤ کے لیے فلائٹ میں سوار ہوئے ہیں۔

ریاستی حکومت نے کانگریس رہنما راہل گاندھی، پرینکا گاندھی سمیت پانچ کو لکھیم پور کھیری جانے کی اجازت دے دی ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

اس سے قبل اترپردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس وفد کو لکھیم پور کھیری علاقے کا دورہ کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔ واضح رہے کہ لکھیم پور کھیری کے تکونیا علاقے میں چار کسانوں سمیت آٹھ افراد کی ہلاکت کے بعد سیاسی ماحول گرم ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.