اترپردیش حکومت نے لاک ڈاؤن کے دوران صوبے میں کچھ شرائط کے ساتھ چھوٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ الگ-الگ دنوں کے حساب سے بازار سبھی علاقوں میں کھولے جائیں گے۔ اس کے علاوہ حکومت نے تمام خرچ میں کٹوتی کا اعلان کردیا ہے۔
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی اعلی افسران کے ساتھ میٹنگ کے بعد صوبے میں لاک ڈاؤن کے دوران ہی شرائط کے ساتھ چھوٹ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
صوبے میں شام سات بجے سے صبح سات بجے تک ضروری نقل و حرکت کو چھوڑ کر سبھی پر پابندی عائد رہے گی۔ وہیں ریاست بھر میں بازار کچھ شرائط کے ساتھ۔ کھولے جائیں گے۔ دیہات اور شہروں میں کنٹنمنٹ زون کے علاوہ سبھی دکانیں کھولی جائیں گی۔
وہیں حکومت نے 'بارات گھر' بھی کھولے جانے کی اجازت دے دی ہے لیکن 20 افراد سے زیادہ شامل نہیں ہو سکیں گے۔ ریسٹورنٹس میں ہوم ڈیلیوری کے ساتھ دکان کھولی جا سکتی ہیں لیکن وہاں بیٹھ کر کھانے پینے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اسٹریٹ ونڈر اور پٹری میں دکان احتیاطی تدابیر کے ساتھ شروع کی جا سکتی ہیں۔ پرائیویٹ ہاسپٹل اور نرسنگ ہوم میں اجازت کے ساتھ آپریشن کیا جا سکتا ہے۔
وہیں گاڑیوں میں ڈرائیور کے علاوہ دو لوگ بیٹھ سکتے ہیں اور دو بچوں کو بھی اجازت دی گئی ہے۔ نوئیڈا، غازی آباد میں دہلی کے ہاٹ اسپاٹ کے لوگوں کے علاوہ سبھی کے آنے جانے کی چھوٹ ہوگی۔

کورونا وبائی امراض کی وجہ سے یوپی حکومت نے خرچ میں کٹوتی کا بڑا فیصلہ لیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ڈپارٹمنٹ میں کوئی بھی نئی گاڑیاں نہیں خریدی جائیں گی۔ اس کے علاوہ ضروری نہ ہوا تو فل الحال کوئی نئی اسکیم شروع نہیں ہوگی۔
کسی بھی شعبے میں نئی تقرری پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ ساتھ ہی ایڈورٹائزمنٹ میں بھی 25 فیصد کی کٹوتی کی گئی ہے۔
اب میٹنگ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہوا کرے گی تاکہ خرچ میں کمی کی جا سکے۔ سرکاری سیمینار یا ورکشاپ ہوٹلوں میں نہیں منعقد کئے جائیں گے۔