ETV Bharat / state

اترپردیش میں تمام بازاروں کو کھولنے کا اعلان

author img

By

Published : Sep 15, 2020, 9:33 AM IST

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ان لاک۔4 کے تحت تمام بازاروں کو کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔

یوپی حکومت: ان لاک کے تحت تمام بازاروں کو کھولنے کا اعلان

ریاست اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ان لاک کے تحت تمام بازاروں کو کھولنے کا اعلان کر دیا ہے، لیکن ضلع انتظامیہ نے وزیر اعلیٰ کا تحریری حکم نہ ملنے کا حوالہ دیتے ہوئے بازار کو اپنی مرضی سے نہ کھولنے کی ہدایت دی تھی ، تقریباً 72 گھنٹے کے بعد تحریری حکم ملنے کے بعد ضلع انتظامیہ نے تمام پابندیوں کو ختم کر دیا ہے۔

ملک کی طرز پر اتر پردیش میں بھی سنیچر اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن نافذ تھا۔ اس کے بعد سنیچر کو بھی بازار کھولنے کا حکم جاری ہو گیا اور صرف اتوار کو بازار بند کرنے کا فرمان جاری رہا۔

تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد حکومت اتر پردیش نے اتوار کو نافذ لاک ڈاؤن کو بھی ختم کرتے ہوئے ضلع میں پہلے کی طرز پر ہفتہ وار بازار بندی عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

مطلب صاف ہے کہ لاک ڈاؤن سے پہلے جس ضلع میں ہفتے کے ایک دن بازار بند ہوتا ہے، اسی دن شہر کے تاجر بازار بند کر سکتے ہیں۔ بریلی میں شہر کے بازار کا اکثریتی حصہ جمعرات کو بند رہتا ہے۔

حکومت اتر پردیش سے ہدایات آنے کے بعد بھی بریلی ضلع انتظامیہ نے اتوار کو بازار بند رکھنے اور جمعرات کو بازار کھولنے کا حکم دیا۔

اس پر دلیل یہ تھی کہ ابھی ضلع انتظامیہ کو حکومت کی جانب سے کوئ تحریری حکم نہیں ملا ہے لہزا بازار کو اتوار کو نہیں کھولا جائےگا۔

تقریباً 72 گھنٹے گزرنے کے بعد جب ضلع انتظامیہ کو اتوار کا لاک داؤن ختم کرنے کا تحریری حکم ملا تو پھر اُنہوں نے اعلان کیا کہ اتوار کو نافذ لاک ڈاؤن ختم کیا جاتا ہے۔ اب بازار جمعرات کو بند رہےگا اور اتوار کو کھولا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں: نوئیڈا: لنچنگ کے شکار کی مدد کو کانگریس آگے آئی

غورطلب ہے کہ بریلی میں ہفتہ وار بازار بندی کا دن جمعرات طے کیا گیا ہے۔ روایتی طور پر کئی دہائیوں سے جمعرات کے دن شہر کے متعدد بازار جیسے کوہاڑاپیر، قلع، کتب خانہ، سول لائنس اور روڈویز سمیت کئی چھوٹے بازار بھی بند رہتے ہیں۔

حالانکہ شہر کے مختلف علاقوں میں مثلاً سوبھا شنگر کا بازار منگل کو بند رہتا ہے۔ شہامت گنج اتوار کو بند رہتا ہے، پرانا شہر، جمعہ کو بند رہتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.